عمران خان وزیراعظم نہیں رہے، نوٹیفکیشن جاری
👁️ 29 بار دیکھا گیا
عمران خان وزیراعظم نہیں رہے، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (ڈیلی اردو) صدر مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی وزارت عظمیٰ سے سبکدوشی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
کبینیٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ‘صدر مملکت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 58 ون اور 48 ون کے قومی اسمبلی کی تحلیل کرنے کے نتیجے میں عمران احمد خان نیازی وزارت عظمیٰ سے سبکدوش ہوں گے’۔
نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ‘اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا’۔
Imran Khan is no more prime minister if Pakistan. pic.twitter.com/DkwM4JlQP8
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) April 3, 2022
خیال رہے کہ آج قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے رولنگ دیتے ہوئے قرار داد مسترد کردی تھی۔
ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے بعد وزیراعظم عمران خان نے صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز دی تھی۔
قوم سے مختصر خطاب میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز صدر مملکت کو بھجوادی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے اسپیکر نے حکومت تبدیل کرنے کی سازش کو مسترد کیا ہے یہ ایک غیر ملکی ایجنڈا تھا اور اس کے مسترد ہونے پر میں ساری قوم کو مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا تھا کہ اسپیکر نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے جو فیصلہ کیا اس کے بعد میں نے صدر مملکت کو تجویز بھیج دی ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کریں ہم جمہوری طریقے سے عوام میں جائیں اور عوام فیصلہ کریں کہ وہ کس کو چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی قوم کو کہتا ہوں آپ انتخابات کی تیاری کریں،آپ نے ملک کا فیصلہ کرنا ہے، اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد جو ہوگا وہ سب دیکھیں گے۔
صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 58 (1) اور 48 (1) کے تحت وزیراعظم کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز منظور کی۔
قوم سے خطاب کے بعد وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت وزیر اعظم اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے کابینہ تحلیل کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ایک ٹوئٹ میں تصدیق کی تھی کہ اسمبلی تحلیل ہوچکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمینٹ سے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حق مل چکا ہےغدار بیرون ملک پاکستانیوں سے ووٹ ڈالنے کا حق اب واپس نہیں لے سکتے۔
فرخ حبیب نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا تھا کہ آئندہ 90 روز میں انتخابات کرائے جائیں گے۔
دوسری جانب سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال پر سپریم کورٹ نوٹس لیتے ہوئے سماعت کی تھی جہاں چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وزیراعظم اور صدر کے تمام احکامات سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے سے مشروط ہوں گے۔
سپریم کورٹ نے ریاستی عہدیداروں کو کسی بھی ماورائے آئین اقدام سے روکتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں پرامن رہیں اور کوئی ماورائے آئین اقدام نہ اٹھایا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C