غرب اردن میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے مابین جھڑپیں، بم حملے
👁️ 68 بار دیکھا گیا
غرب اردن میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے مابین جھڑپیں، بم حملے
غرب اردن (ڈیلی اردو/این این آئی) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان کئی مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں کے دوران فلسطینی شہریوں نے دھماکہ خیز مواد اور بموں سے بھی اسرائیلی فوج پر حملے کیے۔ دوسری طرف فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں متعدد صہیونی زخمی بھی ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مزاحمت کاروں نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کی کارروائی میں ایک اسرائیلی کو زخمی کیا جبکہ مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوج کے درمیان مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں میں فلسطینی شہریوں نے دشمن کو بھاری مالی نقصان بھی پہنچایا۔
بیت المقدس میں شعفاط کیمپ میں شدید تصادم شروع ہوا جس میں فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا اور رام اللہ کے الرام، سلواد اور بیتین میں بھی جھڑپیں ہوئیں۔
نابلس میں کوہ گریزیم پر جھڑپیں ہوئیں اور مزاحمت کاروں نے علاقے میں ایک دھماکہ خیز ڈیوائس سے دھماکہ کیا۔
سلفیت میں کفر الدیک میں ایک آباد کار زخمی ہوگیا۔ اس دوران علاقے میں آباد کاروں کے حملوں کے خلاف شہریوں کا شدید رد عمل دیکھنے میں آیا۔
جنین میں العرقہ اور الجلمہ چوکی میں جھڑپیں ہوئیں، اس دوران آباد کاروں میں دھماکہ ہوا جب کہہ اسرائیلی فوجیوں پر پتھرا کیا گیا۔
فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان اریحا کے عقبہ جبر کیمپ اور بیت لحم کے عایدہ کیمپ میں بھی جھڑپیں ہوئیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11804 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C