23/August/2020

غزہ میں اسرائیلی توپ خانے سے فلسطینی رصد گاہوں پر گولہ باری

👁️ 40 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
غزہ میں اسرائیلی توپ خانے سے فلسطینی رصد گاہوں پر گولہ باری

غزہ میں اسرائیلی توپ خانے سے فلسطینی رصد گاہوں پر گولہ باری

غزہ (ڈیلی اردو) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے فضائی اور زمینی حملے وقفے وقفے سے جاری ہیں۔ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے توپ خانے سے جنوبی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی رصد گاہوں پر گولہ باری کی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں رفح کے قریب دو مزاحمتی رصدگاہوں پر گولہ باری کی تاہم اس گولہ باری میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں‌ ہوا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے ٹینکوں نے مشرقی خزاعہ اور مشرقی رفح میں کرم ابو معمر کے مقام پر گولہ باری کی۔

اس رصدگاہ پر اسرائیلی فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں فلسطینی مزاحمتی تنصیبات کو نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

قبل ازیں جمعہ کی شام اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے سرحد کی دوسری طرف یہودی کالونیوں پر ایک میزائل داغنے کا دعویٰ‌ کیا تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C