غزہ میں ممکنہ نسل کشی کی بین الاقوامی تحقیق ہونی چاہیے، مسیحی روحانی پیشوا پوپ فرانسس
👁️ 86 بار دیکھا گیا
غزہ میں ممکنہ نسل کشی کی بین الاقوامی تحقیق ہونی چاہیے، مسیحی روحانی پیشوا پوپ فرانسس
ویٹی کن (ڈیلی اردو/بی بی سی)مسیحی کیتھولک فرقے کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے یہ تجویز دی ہے کہ بین الاقوامی برادری اس پر تحقیق کرے کہ آیا جو اسرائیلی فوج نے غزہ میں کیا ہے وہ فلسطینی عوام کے نسل کشی کے مترادف تو نہیں ہے؟ یہ پوپ کی طرف سے اسرائیل کی غزہ میں ایک برس سے جاری جنگ پر سب سے سخت تنقید بھی ہے۔
ایک جلد شائع ہونے والی کتاب کے اتوار کو اٹلی کی ایک اخبار ’ڈیلی لا سٹامپا‘ میں شائع ہونے والے چند اقتباسات میں کچھ بین الاقوامی ماہرین کی یہ رائے سامنے آئی ہے کہ اسرائیلی نے جو کچھ غزہ میں کیا ہے وہ فوجی مہم نسل کشی کی تعریف پر پورا اترتی ہے۔
اس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے پوپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس پر احتیاط سے تحقیق کرنے کی ضرورت ہے کہ آیا جو کچھ اسرائیل نے غزہ میں کیا ہے یہ نسل کشی کی اس تکنیکی تعریف پر پورا اترتا ہے جو بین الاقوامی ماہرین اور اداروں نے کر رکھی ہے۔ اسرائیل نے ابھی تک پوپ کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
گذشتہ دسمبر میں جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں ایک مقدمہ دائر کیا تھا جس میں یہ کہا گیا تھا کہ اسرائیل نے مبینہ طور پر نسل کشی سے متعلق کنونشن کی خلاف ورزی کی ہے۔
جنوری میں اپنے فیصلے میں عالمی عدالت انصاف کے ججز نے اسرائیل کو ہدایت کی کہ وہ یہ یقینی بنائے کہ اس کے فوجی فلسطین میں نسل کشی میں ملوث نہ ہوں۔ تاہم عدالت نے ابھی تک اس نکتے پر فیصلہ نہیں سنایا کہ جو کچھ اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں جو کیا ہے کیا وہ نسل کشی ہے؟
ایک اعشاریہ چار ارب کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا عام طور پر عالمی تنازعات میں کسی فریق کی حمایت یا مخالفت سے گریز کرتے ہیں اور جنگ کے خاتمے پر زور دیتے ہیں۔
تاہم انھوں نے اسرائیل کی غزہ میں فوجی کارروائیوں پر کھل کر تنقید کی ہے۔ ستمبر میں انھوں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں مارے جانے والے فلسطینی بچوں سے متعلق آواز اٹھائی۔ انھوں نے اسرائیل کے لبنان پر حملے کو بھی اخلاقیات کے عاری قرار دیا تھا۔
پوپ فرانسز نے اس سے قبل کبھی غزہ کی صورتحال کو سرعام نسل کشی سے تعبیر نہیں کیا ہے۔ تاہم گذشتہ برس ویٹی کن میں فلسطینیوں کے ایک گروپ کے ساتھ ملاقات کے بعد وہ تنازع کی زد میں آ گئے تھے جب انھوں نے کہا کہ انھوں نے راز میں فلسطینی گروپ سے بات کی ہے جبکہ ویٹی کن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس گروپ سے پوپ نے کوئی بات نہیں کی ہے۔ ویٹی کن نے پوپ کے تازہ ترین بیان پر ابھی کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔
تاہم ویٹی کن کی ویب سائٹ پر اس کتاب کے اقتباسات شائع کیے گئے ہیں جن میں اسرائیل کے خلاف ماہرین نے نسل کشی کی رائے دی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5096 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C