فرقہ وارانہ حملے: کرم سے نقل مکانی شروع
👁️ 73 بار دیکھا گیا
فرقہ وارانہ حملے: کرم سے نقل مکانی شروع
پشاور + اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی/ڈی پی اے) پاکستان میں فرقہ وارانہ حملوں اور جھڑپوں میں گزشتہ تین روز میں کم از کم بیاسی افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور سے اتوار 24 نومبر کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق افغانستان کے ساتھ پاکستان کی قومی سرحد کے قریب واقع اور ماضی میں وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں یا فاٹا کہلانے والے خطوں میں سے ایک کرم میں، جو اب ضلع کرم کہلاتا ہے، یہ درجنوں ہلاکتیں مقامی شیعہ اور سنی مسلمانوں کے مابین اس کشیدگی کا نتیجہ ہیں، جو وہاں گزشتہ کئی عشروں سے پائی جاتی ہے۔
پاکستان مجموعی طور پر سنی مسلم اکثریتی آبادی والا ملک ہے، لیکن ملک کے کئی دیگر علاقوں کی طرح ضلع کرم میں بھی شیعہ مسلم آبادی کی اکثریت ہے۔
جمعرات سے لے کر گزشتہ رات تک جھڑپیں جاری
کرم کی مقامی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کیے جانے کی شرط پر نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ رواں ماہ کی 21 تاریخ کو کرم میں شیعہ مسلمانوں کے دو قافلوں پر جو علیحدہ علیحدہ خونریز حملے کیے گئے تھے، ان کے بعد ہونے والے دیگر حملے اور مسلح جھڑپیں 22 اور 23 نومبر کو بھی جارہے رہے اور ان میں اب تک مجموعی طور پر ”کم از کم 82 افراد ہلاک اور 156 زخمی ہو چکے ہیں۔‘‘
خونریزی کے اس نئے سلسلے کی ابتدا جمعرات 21 نومبر کو جن دو بڑے حملوں سے ہوئی تھی، ان میں کم ازکم 43 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ان حملوں کے بعد سے دونوں مذہبی گروپوں کے متحارب ارکان کے مابین ہونے والے جھڑپوں میں ان ہلاکتوں کی تعداد اب تقریباﹰ دو گنا ہو چکی ہے۔
مقامی حکام کے مطابق مرنے والے کم از کم 82 افراد میں سے 16 مقامی سنی مسلم تھے اور 66 کا تعلق مقامی شیعہ آبادی سے تھا۔
پانچ شیعہ افراد اغوا
ڈیلی اردو کے مطابق پارا چنار سے تقریباً 70 کلومیٹر دور دشوار گزار علاقے گودر سے پانچ افراد کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والوں میں تین عورتیں اور دو مرد شامل ہے۔ تمام افراد کا تعلق کرم کی شیعہ برادری سے ہے۔
سینکڑوں مقامی خاندان متاثرہ علاقے سے روانہ ہو گئے
اس بدامنی کی وجہ سے مقامی باشندوں کے تقریباﹰ 300 خاندان کل ہفتے کے روز اس خونریزی سے جان بچانے کی کوشش کرتے ہوئے ضلع کرم کے متاثرہ علاقے سے رخصت ہو گئے جبکہ فریقین کے مابین جھڑپیں کل ہفتے کو رات گئے تک جاری رہیں۔
حکام کے بقول آج اتوار کی صبح سے ضلع کرم سے اس بدامنی میں کسی نئی انسانی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
مقامی انتظامیہ کے حکام کے مطابق کرم کے پورے ضلع میں موبائل فون نیٹ ورک سروس ابھی تک بند ہے جبکہ اس ضلع کی مرکزی ہائی وے پر ٹریفک بھی معطل ہے۔
اسی دوران پشاور میں صوبائی حکومت کے ایک وفد نے کل ہفتے کی شام کرم میں مقامی شیعہ آبادی کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور یہی وفد انتہائی کشیدہ صورت حال میں بہتری کے لیے آج اتوار کو بعد ازاں مقامی سنی مسلم آبادی کے نمائندوں سے بھی ملنے والا ہے۔
کرم میں ان ملاقاتوں کے بارے میں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی نے آج اتوار کے روز اے ایف پی کو بتایا، ”اس وقت ہماری سب سے بڑی ترجیح اطراف کے مابین فائر بندی کو یقینی بنانا ہے۔ اس لیے کہ ایک بار فائر بندی ہو گئی، تو پھر ہم دیگر معاملات کو حل کرنے کی کوششیں بھی کر سکیں گے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لکی مروت: امن کمیٹی کے اجلاس پر کواڈ کاپٹر حملہ، 13 افراد زخمی
20/June/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
خلیجی ممالک پر حملوں کیلئے عراق میں ’خفیہ‘ ایرانی سیلز
20/June/2026 👁️ 186 بار دیکھا گیا
نائجر کے ہوائی اڈے پر دہشت گرد حملہ، 35 افراد ہلاک
20/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان میں 80 سے زائد اہداف پر حملے، حزب اللہ کے درجنوں ارکان ہلاک
20/June/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
امریکہ چھ ماہ میں یورپ میں اپنی افواج کی موجودگی کا جائزہ لے گا، پیٹ ہیگستھ
20/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی میں بی ایل اے کا ٹارگٹ حملہ، سی ٹی ڈی کا ڈی ایس پی ہلاک
20/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8842 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4586 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3291 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2110 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1909 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C