فلپائن: خاتون خودکش بمبار حملوں میں جنرل سمیت 12 افراد ہلاک، 36 زخمی
👁️ 52 بار دیکھا گیا
فلپائن: خاتون خودکش بمبار حملوں میں جنرل سمیت 12 افراد ہلاک، 36 زخمی
منیلا (ڈیلی اردو) فلپائن کے جنوبی صوبے سولو کے مسلم اکثریتی علاقے جولو میں دو خودکش دھماکوں کے نتیجے میں ایک جنرل اور متعدد اہلکاروں سمیت 12 افراد ہلاک اور 36 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق پیر کو جولو میں یکے بعد یگرے دو دھماکے ہوئے جس میں چھ فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
مسلم اکثریتی علاقے جولو میں سیکیورٹی فورسز طویل عرصے سے عسکریت پسند گروپ ‘ابو سیاف’ کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔
لیفٹنٹ جنرل کورلیٹو ونلون نے پیر کو صحافیوں کو بتایا کہ پہلا دھماکہ سپر مارکیٹ کے قریب کھڑی موٹرسائیکل میں ہوا۔ اُن کے بقول موٹرسائیکل میں دھماکہ خیز مواد نصب تھا جس کے پھٹنے سے وہاں موجود چھ اہلکار اور چھ شہری ہلاک ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل میں دھماکے کے تھوڑی دیر بعد اسی سڑک پر ایک خاتون خودکش بمبار نے اُس وقت خود کو دھماکے سے اڑا دیا جب پولیس علاقے کو گھیرے میں لے رہی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ فوجی حکام جائے وقوعہ پر پہنچے۔
جیسے ہی لیفٹننٹ جنرل کارلیٹو ونلیوان دھماکے کی جگہ پر پہنچے تو ایک مبینہ خاتون خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا جس میں لیفٹننٹ جنرل ہلاک ہوگئے۔
ایک اور فوجی افسر لیفٹنٹ کرنل رونالڈو میٹیو نے بتایا ہے کہ دونوں دھماکوں میں 16 فوجی اور 20 سویلین زخمی بھی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب حملے کی ذمہ داری اب تک کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔
فلپائن کے پولیس چیف جنرل آرچی فرانسسکو گومبوا نے دھماکوں کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دھماکوں کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
یاد رہے کہ سولو کا علاقہ عسکریت پسند گروپ ‘ابو سیاف’ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور یہ گروپ خود کو داعش کا اتحادی قرار دیتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C