فیس بک نے سری لنکا میں مسلم مخالف فسادات پر اپنے کردار پر معافی مانگ لی
👁️ 121 بار دیکھا گیا
فیس بک نے سری لنکا میں مسلم مخالف فسادات پر اپنے کردار پر معافی مانگ لی
نیو یارک (ڈیلی اردو) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فيس بک کی انتظامیہ نے سری لنکا میں دو سال پہلے ہونے والے نسلی فسادات میں اس پلیٹ فارم کے کردار پر معافی مانگ لی ہے۔
اے ایف پی کے مطابق تحقیقات سے پتا چلا کہ فیس بک کے ذریعے پھیلنے والی افواہیں اور نفرت آمیز مواد ممکنہ طور پر مسلمانوں کے خلاف تشدد کا باعث بنے۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک نے 2018 میں سری لنکا میں ہونے والے مسلم مخالف فسادات میں فرقہ وارانہ بدامنی میں اپنے کردار پر معافی مانگ لی۔ ایک رپورٹ کے مطابق تحقیقات کے بعد انکشاف ہوا کہ فیس بک پر نفرت انگیز مواد، تقریر اور افواہوں کے بعد مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔
Facebook has apologised for its role in the deadly communal unrest that shook Sri Lanka two years ago after an investigation found that hate speech and rumours spread on the platform may have led to violence against Muslimshttps://t.co/FGLDEVQB7S
— AFP News Agency (@AFP) May 13, 2020
خیال رہے کہ سری لنکا میں 2018 میں فسادات برپا ہوئے تھے اور فیس بک پر مسلم مخالف نظریات کی وجہ سے حالات گھمبیر ہوگئے تھے جس کے بعد حکومت نے ہنگامی صورتحال نافذ کرتے ہوئے ملک میں فیس بک تک رسائی بند کردی تھی۔ تفتیش کاروں کا کہنا تھا کہ فیس بک پر نفرت انگیز مواد کی وجہ سے مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات نے جنم لیا۔
فیس بک نے بلومبرگ نیوز کو ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنے پلیٹ فارم کے غلط استعمال کی مذمت کرتے ہیں، ہم انسانی حقوق کے اصل اثرات کو تسلیم کرتے ہیں اور ان کے لیے معذرت خواہ ہیں۔
خیال رہے کہ 2018 کی بدامنی میں تین مسلمان ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے تھے، اس دوران خاص طور پر بدھ مت اکثریتی علاقے سینالسی میں مساجد اور مسلم کاروبار کو نذرآتش کردیا گیا تھا۔ بدھ مت اکثریتی ملک سری لنکا کی 2 کروڑ 10 لاکھ آبادی کا 10 فیصد حصہ مسلمانوں پر اور 7.6 فیصد مسیحی افراد پر مشتمل ہے۔
انسانی حقوق کے ادارے کی جانب سے تحقیقات کے لیے خدمات حاصل کی گئی جس کے آرٹیکل ون کے مطابق فیس بک پر نفرت آمیز تقاریر اور افواہوں کے باعث تشدد کے واقعات رونما ہوئے۔
تحقیقات کے مطابق فیس بک نے فسادات سے قبل اپنے پلیٹ فارم سے متنازع اور افواہوں پر مبنی مواد کو ہٹانے کے لیے کچھ نہیں کیا جس کے نتیجے میں نفرت انگیز بیانات کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا۔
حکام نے بتایا کہ 2018 میں فیس بک پر مسلمان مخالف گروہوں نے مشترکہ حملوں کی منصوبہ بندی کی اور اس وقت فیس بک انتظامیہ کی جانب سے صرف دو لوگ مواد کی نگرانی کے لیے مختص تھے۔ آرٹیکل ون کے مطابق سری لنکا میں 44 لاکھ یومیہ فعال صارفین ہیں۔
علاوہ ازیں رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیس بک انتظامیہ نے اقرار کیا کہ انہوں نے گزشتہ 2 برس میں متنازع مواد کی روک تھام کے لیے غیرمعمولی اقدامات اٹھائے ہیں۔
فیس بک انتظامیہ نے بتایا کہ ہم نے سری لنکا میں ایک سے زائد شیئر ہونے والے مواد کی ترسیل کو روکا ہے جو زیادہ تر جھوٹ پر مبنی تھا۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں فیس بک کی جانب سے متعدد ملازمین کو بھی بھرتی کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8815 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4525 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1883 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C