قصور: پولیس کانسٹیبل نے بدفعلی پر آمادہ نہ ہونے پر حافظ قرآن کو قتل کردیا، ملزم گرفتار
👁️ 75 بار دیکھا گیا
قصور: پولیس کانسٹیبل نے بدفعلی پر آمادہ نہ ہونے پر حافظ قرآن کو قتل کردیا، ملزم گرفتار
قصور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع قصور کے قصبے چونیاں میں پولیس کانسٹیبل نے بدفعلی پر آمادہ نہ ہونے پر ایف ایس سی کے طالب علم حافظ قرآن کو گولی مار کر قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
طالب علم حافظ سمیع الرحمٰن کے قتل کا واقعہ قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبے کھڈیاں میں پیش آیا۔ مقتول کے والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کا مقدمہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں چلا کر اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
امام مسجد قاری خلیل الرحمٰن اور ان کی اہلیہ نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا بیٹا سمیع الرحمٰن نماز فجر کے لیے مسجد جا رہا تھا کہ معصوم نامی پولیس کانسٹیبل نے اسے روک لیا اور اس سے اپنی شیطانی خواہش پوری کرنے کو کہا، مقتول نے انکار کیا تو ملزم نے اسے قتل کر دیا۔ یہ واقعہ مقتول کے چھوٹے بھائی کے سامنے ہوا۔
ٹوئٹر پر #JusticeForSamiUrRehman ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے اور صارفین لواحقین کو فوری انصاف کی فراہمی اور ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
Kasur a hub of child abuse.
The local government is responsible for that's kinda of cases. If the culprit is not hanged
Then wait for a new turn… because gov't is sleeping still#JusticeForSamiurRehman— Abdul Basit Qureshi (@Abdul_Qureshi00) May 25, 2020
ٹوئٹر کے ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ قصور بچوں کے جنسی استیصال کا مرکز بن چکا ہے۔ ایسی وارداتوں کی ذمے داری مقامی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے اگر اس واقعے کے ملزم کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا گیا تو مستقبل میں بھی ایسے واقعات ہوسکتے ہیں کیوں کہ حکومت سو رہی ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے عید کے روز قصور میں سمیع الرحمٰن کے قتل کا نوٹس لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی پی او قصور سے واقعہ اور ملزم کے خلاف اب تک کی کارروائی کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ مظلوم خاندان کو ہر ممکن انصاف فراہم کیا جائے اور ملزم کو قرار واقعی سزا دلائی جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26283 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15529 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9114 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7403 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5115 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C