لاپتہ افراد کیس: ایس ایچ او اور ایس ایس پی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دینگے، سندھ ہائیکورٹ
👁️ 129 بار دیکھا گیا
لاپتہ افراد کیس: ایس ایچ او اور ایس ایس پی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دینگے، سندھ ہائیکورٹ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق پولیس اقدامات پر عدم اطمینان کرتے ہوئے جے آئی ٹیز اجلاس کی روشنی میں لاپتا شہریوں کا سراغ لگانے کی ہدایت کردی۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق پولیس اقدامات پر عدالت نے عدم اطمینان کیا۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ کچھ شہری اگر ازخود لاپتا ہوگئے تو بھی تلاش کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ 18، 18 جے آئی ٹیز اجلاس کے باوجود نتیجہ صفر ہوتا ہے۔ واضح کررہے تحقیقات میں پیش رفت نہ ہوئی تو علاقہ ایس ایچ او اور ایس ایس پی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیں گے۔ حراستی مراکز اور ٹریول ہسٹری چیک کی جائے۔
عدالت نے شہری ولی خان، حبیب خان، نور اور دیگر کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس کو جے آئی ٹیز اجلاس کی روشنی میں لاپتا شہریوں کا سراغ لگانے کا حکم دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9126 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5151 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C