لاہور: پنجاب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 5 مبینہ دہشت گرد گرفتار
👁️ 32 بار دیکھا گیا
لاہور: پنجاب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 5 مبینہ دہشت گرد گرفتار
لاہور (غ م ب) کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا اور دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و بارود برآمد کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران لاہور، ساہیوال اور گوجرانولہ سے 5 دہشت گرد گرفتارکیا ہے جن کی شناخت انعام الحق، مسکین اللہ، واحد خان، شیر نقیب، شاہ ولی کے نام سے ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے جن کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد کیا ہے۔
سی ٹی ڈی پنجاب نے لاہور، گوجرانولہ اور ساہیوال میں کارروائیاں کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد، ترجمان سی ٹی ڈی#CTD #TTP #Punjab #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) January 7, 2023
سی ٹی ڈی حکام نے گرفتاردہشت گرد کے خلاف 4 مقدمات درج کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ایک ہفتے کے دوران 526 کومبنگ آپریشن کیے ہیں۔
حکام کے مطابق کومبنگ آپریشنزمیں 130 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا اور 21 ہزار 227 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
دہشتگردی مقدمات کے گواہوں کا تحفظ، خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم فیصلہ
13/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9125 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5150 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C