لبنان: اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 826 تک پہنچ گئی
👁️ 191 بار دیکھا گیا
لبنان: اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 826 تک پہنچ گئی
بیروت (ڈیلی اردو/اے ایف پی، روئٹرز) لبنانی حکومت کی طرف سے ہفتہ 14 مارچ کے روز دارالحکومت بیروت میں بتایا گیا کہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے دوران اسرائیل نے لبنان میں دو مارچ سے جو فضائی حملے شروع کیے اور جو اب تک جاری ہیں، ان میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد اب 826 ہو گئی ہے۔
بیروت میں لبنانی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی فضائی حملوں یا اسرائیلی فوج کی طرف سے لبنان میں کی جانے والی کارروائیوں میں مارے جانے والوں میں 65 خواتین اور 106 بچے بھی شامل ہیں۔
ساتھ ہی وزارت صحت کی طرف سے بتایا گیا کہ لبنان میں ان اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 2,009 افراد زخمی بھی ہوئے۔ اسرائیلی دفاعی افواج کا کہنا ہے کہ وہ حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے، جو اسرائیلی سرزمین پر حملے کر رہی ہے۔
اسرائیل نے ہمسایہ ملک لبنان پر حملے وہاں سے ایران نواز حزب اللہ ملیشیا کی طرف سے تہران حکومت کی حمایت میں اسرائیل پر کیے جانے والے حملوں کے آغاز کے فوراﹰ بعد شروع کیے تھے۔
بیروت میں وزارت صحت کے جاری کردہ ایک بیان میں ہفتے کے روز کہا گیا کہ اسرائیلی حملوں سے لبنان میں ہلاک ہونے والوں میں 31 پیرامیڈیکل یا میڈیکل اہلکار بھی شامل ہیں۔
ان میں وہ 12 میڈیکل ورکرز بھی شامل ہیں، جو جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب جنوبی لبنان میں ایک ہیلتھ کیئر سینٹر پر کیے گئے اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 307 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 639 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 554 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 223 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3479 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C