لبنان: حزب اللہ اور اسرائیل کی جنگ میں ہلاکتیں 1500 سے تجاوز کر گئیں
👁️ 240 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ اور اسرائیل کی جنگ میں ہلاکتیں 1500 سے تجاوز کر گئیں
بیروت (ڈیلی اردو) لبنانی وزارت صحت کی طرف سے ملکی دارالحکومت بیروت میں منگل سات اپریل کے روز بتایا گیا کہ ایران نواز شیعہ ملیشیا اور اسرائیل کے مابین ایران جنگ کے تناظر میں شروع ہونے والی نئی جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر اب 1500 سے زائد ہو گئی ہے۔
اٹھائیس فروری کو ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے فضائی حملوں کے ساتھ شروع ہونے والی ایران جنگ کے آغاز کے چند ہی روز بعد لبنان کی ایران نواز شیعہ ملیشیا حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر راکٹ اور میزائل حملے شروع کر دیے تھے، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے ہمسایہ ملک لبنان میں حزب اللہ کے خلاف فضائی حملے اور زمینی کارروائیاں شروع کر دی تھیں۔
یہ لڑائی ابھی تک جاری ہے، جس دوران اسرائیل کی طرف سے لبنان میں حزب اللہ کے اہداف پر فضائی حملے بھی کیے جا رہے ہیں اور اسرائیلی فوجی دستے بھی تاحال لبنان کے کئی علاقوں میں موجود ہیں۔
بیروت میں ملکی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین ایک ماہ سے زیادہ عرصہ قبل شروع ہونے والی جنگ میں لبنان میں ہلاکتوں کی تعداد اب بڑھ کر 1,530 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق ان ڈیڑھ ہزار سے زائد مرنے والوں میں 102 خواتین، 130 بچے اور طبی شعبے کے کم ا زکم 57 کارکن بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اسرائیل اور حزب اللہ کی اس جنگ کے دوران اب تک 4,812 افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں جبکہ جنگ کی وجہ سے بے گھر ہو جانے والے لبنانی شہریوں کی تعداد بھی ایک ملین سے کہیں زیادہ بنتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5109 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C