لبنان سمیت ہر محاذ پر آزادانہ کارروائی کا حق برقرار رہیگا، اسرائیلی وزیراعظم
👁️ 283 بار دیکھا گیا
لبنان سمیت ہر محاذ پر آزادانہ کارروائی کا حق برقرار رہیگا، اسرائیلی وزیراعظم
یروشلم (ڈیلی اردو/ بی بی سی) اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اُنہوں نے گزشتہ رات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی۔
ایکس پر جاری بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران کے ساتھ کسی بھی حتمی معاہدے میں جوہری خطرے کا مکمل خاتمہ ضروری ہے۔ ان کے مطابق معاہدے میں ایران کے افزودہ جوہری مواد کا خاتمہ اور یورینیم افزودگی کی تنصیبات کا بند ہونا بھی شامل ہونا چاہیے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اُن کی پالیسی بھی وہی ہے جو صدر ٹرمپ کی ہے، اور ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
دوسری جانب ایک سینئر اسرائیلی عہدیدار نے برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کو بتایا کہ نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کو واضح کیا ہے کہ اسرائیل لبنان سمیت ہر محاذ پر اپنے سکیورٹی خطرات کے خلاف آزادانہ کارروائی کا حق برقرار رکھے گا۔
عہدیدار کے مطابق امریکہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات سے متعلق اسرائیل کو مسلسل آگاہ کر رہا ہے، جن کا مقصد آبنائے ہرمز کھولنا اور متنازع نکات پر حتمی معاہدے تک پہنچنا بتایا جا رہا ہے۔
اسرائیلی عہدیدار نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ اپنے اس مؤقف پر قائم ہیں کہ ایران کے جوہری پروگرام کا مکمل خاتمہ اور افزودہ یورینیم کا انخلا کسی بھی معاہدے کی بنیادی شرط ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نیتن یاہو یہ کہہ چکے ہیں کہ جب تک ایران کا جوہری خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوتا، کسی حتمی معاہدے کا امکان نہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 298 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3412 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2319 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C