لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 13 افراد ہلاک، 32 زخمی
👁️ 213 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 13 افراد ہلاک، 32 زخمی
بیروت (ڈیلی اردو/ این این اے) لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے کے مطابق ہفتے کے روز جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے تازہ سلسلے میں مزید 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ان کارروائیوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
لبنان کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ جمعے کو جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں چار خواتین اور ایک بچے سمیت 13 افراد ہلاک، جبکہ 32 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
دو خواتین اور ایک بچہ سمیت آٹھ افراد حبوش کے علاقے میں ہلاک ہوئے، جہاں اسرائیلی ڈیفینس فورسز نے علاقہ خالی کرنے کی ہدایات جاری کر رکھی تھیں۔
دو خواتین سمیت چار افراد ضلع صیدا میں ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ ایک اور شخص عین بال کے علاقے میں ہلاک ہوا ہے۔
لبنان میں جنگ بندی تین ہفتوں کے لیے بڑھا دی گئی تھی لیکن اس کے باوجود بھی حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
ہفتے کو حزب اللہ نے کہا تھا کہ اس نے لبنان میں اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جمعرات کو جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران اس کا اہلکار ہلاک ہوا تھا۔ اس حالیہ تنازع میں اب تک 17 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
این این اے کے مطابق ایک ڈرون نے النبطہ کے قریب ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار دو افراد ہلاک ہو گئے۔ اس سے قبل حزب اللہ کا مضبوط گڑھ تصور کیے جانے والے اقلیم التفاح کے علاقے میں ایک گھر پر حملے میں تین افراد مارے گئے تھے۔
اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ اس نے جنوبی لبنان میں 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 50 حملے کیے۔ بیان میں کہا گیا کہ فوج ’’دہشت گردی کے ڈھانچے‘‘ کو تباہ کر رہی ہے اور جنگجوؤں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
ادھر جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں پر ایران نواز ملیشیا حزب اللہ کی جانب سے متعدد راکٹ داغے گئے جبکہ اس جنگجو گروہ نے شمالی اسرائیل میں ڈرون حملے کیے۔
اگرچہ رسمی طور پر اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی برقرار ہے لیکن عملی طور پر دونوں جانب سے تقریباً روزانہ ہی حملے کیے جا رہے ہیں۔ لبنان باضابطہ طور پر اس تنازعے کا فریق نہیں ہے۔
لبنانی ذرائع کے مطابق مارچ کے آغاز سے اب تک 2,600 سے زائد افراد ہلاک اور 10 لاکھ سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔
دریں اثنا جنگ بندی کی نازک صورتحال کے پیش نظر امریکہ، اسرائیل اور لبنان کے درمیان اعلیٰ سطح کے براہ راست مذاکرات کا مطالبہ کر رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپریل کے وسط میں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون سے بات چیت کے بعد جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C