لکی مروت میں پشتو شاعر افگار بخاری کو شہید کردیا گیا
👁️ 104 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پشتو شاعر افگار بخاری کو شہید کردیا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان (توقیر حسین زیدی) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد نے شیعہ شاعر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں معروف شیعہ رہنما اور صدارتی ایوارڈ یافتہ پشتو شاعر افگار بخاری کو اپنے حجرے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہید کردیا۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح شخص نے ان کے حجرے میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے ظہور عباس المعروف افگار بخاری موقع پر شہید ہو گئے، ظہور عباس المعروف افگار بخاری لکی مروت امام بارگاہ کے متولی تھے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
افگار بخاری کا اصل نام سید ظہور عباس شاہ تھا اور انکا شمار پشتو زبان کے مشہور شاعروں میں ہوتا تھا۔ مقتول افگار بخاری پشتو ادب میں نمایاں خدمات پر صدارتی ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہے۔
یاد رہے کہ سال 2012 میں بھی ان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ معجزاتی طور پر بچ گئے تھے۔ جبکہ فروری 2018 کو بھی انکے گھر پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔
دوسری جانب افگار بخاری کے قتل کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے قاری حسین گروپ نے قبول کرلی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب کے شہر ابہا اور خمیس مشیط میں ہنگامی انتباہ جاری، شہریوں کو محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی ہدایت
01/November/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بنوں : آئی ڈی پیز کیمپ کے سکیورٹی ٹاور پر ڈرون حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی
01/November/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے ممکنہ اہداف میں ترکیہ اور سعودی عرب بھی شامل ہو سکتے ہیں، ایرانی عہدیدار کا دعویٰ
01/November/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
سعودی فوجی اتحاد کا حوثی باغیوں سے شہریوں اور تنصیبات پر حملے فوری روکنے کا مطالبہ
01/November/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لاہور : سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کے قریب مشتبہ ڈرون گر کر تباہ، جاسوسی کی کوشش کا شبہ
01/November/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
افغان طالبان نے پاکستان میں دہشتگردی کی حمایت بند نہ کی تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے: ترجمان پاک فوج
01/November/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26423 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15657 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11961 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9321 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7572 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5554 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C