لکی مروت: پولیس موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ، اے ایس آئی اور تحریک طالبان پاکستان کے 2 حملہ آور ہلاک
👁️ 41 بار دیکھا گیا
لکی مروت: پولیس موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ، اے ایس آئی اور تحریک طالبان پاکستان کے 2 حملہ آور ہلاک
ڈی آئی خان (سید توقیر حسین زیدی) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل پر شرپسندوں کے حملے کے دوران اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہلاک جبکہ کانسٹیبل زخمی ہو گیا، جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پشاور انڈس ہائی وے پر دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محمد شاہ خان ہلاک جبکہ ایلیٹ فورس کانسٹیبل انوار اللہ شدید زخمی ہو گئے۔
لکی مروت :- :-شہید پی اے ایس آئی محمد شاہ کی نماز جنازہ پولیس لائن لکی مروت میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی.
پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو آخری سلامی پیش کی۔ ڈی پی او عمران خان نے شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور شہید کےایصال و ثواب کے لئے دعائیں کی گئی۔ pic.twitter.com/r3QiUPOc5G
— KP Police (@KP_Police1) May 9, 2021
پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فرار ہوتے دہشت گردوں کا تعاقب کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔
ایس ایچ او نوید نواز کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہو سکی، شرپسند موٹرسائیکل پر سوار تھے جنہوں نے تھانہ ڈاڈیوالہ کی پولیس موبائل کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ پولیس کی فائرنگ سے ان کے ساتھی ابوبکر اور القاعدہ مارے گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4612 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3302 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2473 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2126 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C