13/December/2019

ماسکو: روسی فوج کا جنگی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 پائلٹس ہلاک

👁️ 108 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ماسکو: روسی فوج کا جنگی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 پائلٹس ہلاک

ماسکو: روسی فوج کا جنگی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 پائلٹس ہلاک

ماسکو (ڈیلی اردو) روس کا ملٹری ہیلی کاپٹر ایم آئی- 28 تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے  کے مطابق روسی فوج کا جنگی ہیلی کاپٹر MI-28  کورنوفسک کے علاقے میں  گر کر تباہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر نے معمول کی تربیتی پرواز بھری تھی کہ کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی تلاش کیلیے شروع کیے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کا ملبہ کورونوفسک کے علاقے سے مل گیا۔ ہیلی کاپٹر میں گولہ بارود نہیں تھا اس لیے گرنے کے مقام پر زیادہ نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے دونوں پائلٹس کی لاشیں ملٹری ہسپتال منتقل کردیں اور ملبے کو اُٹھالیا گیا ہے۔ پائلٹس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ حادثے کی وجہ موسم کی خرابی کو قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C