01/February/2020

مانسہرہ: 3 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی، ملزم گرفتار

👁️ 63 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
مانسہرہ: 3 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی، ملزم گرفتار

مانسہرہ: 3 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی، ملزم گرفتار

مانسہرہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے،جہاں تین سالہ معصوم بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اندوہناک واقعہ مانسہرہ کے علاقے گڑھی حبیب اللہ میں پیش آیا ہے،جہاں تین سالہ متاثرہ بچہ گھر کے قریب واقع دکان پر ٹافیاں لینے گیا لیکن آدھا گھنٹہ گزرنے کے باوجود واپس نہ آیا۔

تشویش ہونے پر بچے کی والدہ دکان پر گئیں تو دیکھا کہ دکان باہر سے بند تھی جبکہ اندر سے بچے کی رونے کی آوازیں آ رہی ہیں، اس صورت حال پر خاتون نے آہ وبکا کی تو علاقہ مکینوں نے شٹر کھولا تو ملزم معصوم بچے کے ساتھ بد فعلی کررہا تھا۔

اس موقع پر علاقہ مکینوں نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کیا،ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچے سے بدفعلی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

بچے کے ڈی این اے کے نمونے چند روز میں لئے جائیں گے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C