مردان: مسجد کے پانی تنازعہ پر فائرنگ، ڈاکٹر جاں بحق، پرنسپل شدید زخمی
👁️ 62 بار دیکھا گیا
مردان: مسجد کے پانی تنازعہ پر فائرنگ، ڈاکٹر جاں بحق، پرنسپل شدید زخمی
مردان (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ میں مسجد کے پانی تنازعہ پر ہاتھا پائی اور فائرنگ کے نتیجے میں ینگ ڈاکٹر اسفندیار خٹک جاں بحق اور ان کے والد پرنسپل تاج نبی خٹک شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق منگل کی شب علاقہ اینذرگئی میں مسجد کی تعمیر اور پانی تنازعے پر تکرار اور ہاتھا پائی کے دوران ملزمان مشرف خان، علی زر خان عرف زرے پسران محمد شیر، حضرت علی ولد مشرف خان نے فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں ینگ ڈاکٹر اسفندیار خٹک موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول حیاسیئری دیر لوئر کے پرنسپل تاج نبی خٹک شدید زخمی ہوگئے۔
مجروح تاج نبی خٹک نے بیان نزع میں مذکورہ بالا ملزمان کو نامزد کردیا ہے جبکہ ورثاءنے ینگ ڈاکٹر اسفندیار خٹک کی میت کو سٹوریج کرکے دفنانے کے لئے ملزمان کی گرفتاری کی شرط رکھ دی ہے۔ ڈاکٹر اسفندیار خٹک کورونا وباءکے سلسلے میں مانسہرہ میں تعینات تھے اور حال ہی میں ڈیوٹی جائن کی تھی جبکہ دو سال پہلے ان کی شادی ہوئی اور مرحوم کا ایک سالہ بیٹا ہے۔
مجروح پرنسپل تاج نبی خٹک نے بیان نزع میں ملزمان کو نامزد کیا جبکہ دو آپریشن کے بعد ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور انہیں مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ پولیس تھانہ کاٹلنگ کے عملے نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیےمختلف مقامات پر چھاپے مار رہے ہیں اور ملزمان کے گھروں سے سامان اٹھا کر سیل کردیا ہے جبکہ واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مزکورہ مسجد مقتول ڈاکٹر اور انکے والد نے تعمیر کی تھی جبکہ اس کا پانی ملزمان کے کھیتوں میں جاتا تھا جس کی وجہ سے ان میں تکرار ہوا اور پھر مخالف فریق نے فائر کھول دی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26283 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15529 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9114 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7403 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5115 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C