27/October/2019

مظفر گڑھ: کوٹ ادو میں 3 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، 10سالہ بچہ گرفتار

👁️ 72 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
مظفر گڑھ: کوٹ ادو میں 3 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، 10سالہ بچہ گرفتار

مظفر گڑھ: کوٹ ادو میں 3 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، 10سالہ بچہ گرفتار

مظفر گڑھ (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں 3 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں 10سالہ بچے کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے وارڈ نمبر 14میں 10سالہ بچے آصف کو 3 سالہ بچی اسمارا سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے 10سالہ ملزم کے خلاف تھانہ کوٹ ادو میں اغوا کا مقدمہ درج کر کے اسے حوالات میں بھی بند کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم بچے کو مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے 10 سالہ ملزم کو 30 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق 3 سالہ بچی کا (ٹی ایچ کیو) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو سے میڈیکل کرا لیا گیا جبکہ بچی اور ننھے ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C