ملک کا پہلا ہندو نوجوان پاک فضائیہ میں پائلٹ منتخب
👁️ 137 بار دیکھا گیا
ملک کا پہلا ہندو نوجوان پاک فضائیہ میں پائلٹ منتخب
اسلام آباد (ڈیلی اردو) ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک ہندو نوجوان کو پاکستان ایئرفورس میں جی ڈی پائلٹ منتخب کرلیا گیا۔
تفصیلات مطابق صوبہ سندھ کے سب سے بڑے ضلع تھر پارکر سے تعلق رکھنے والے راہول دیو کی بطور پائلٹ آفیسر سلیکشن پر اقلیتی برادری انتہائی خوش دکھائی دے رہی ہے، پاکستان کے نئے جی ڈی پائلٹ کی خوشگوار تصویر بھی ٹویٹر پر گردش کر رہی ہے جب کہ سوشل میڈیا پرراہول دیو سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
Congratulations to Rahul Dev on his selection as GD Pilot in Pakistan Air Force (PAF). He hails from a remote village of Tharparkar, Sindh. All our love and prayers for him. ???? pic.twitter.com/3swnqJI9Cr
— Rafi Khokhar (@RafiqueKhokhar) May 1, 2020
آل پاکستان ہندو پنچائیت کے سیکریٹری روی دوانی نے کہا ہے کہ اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے بہت سے نوجوان سول اور آرمی آفیسرز کی صورت موجود ہیں جب کہ ملک میں بہت سے ہندو ڈاکٹر بھی اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوا رہے ہیں اگر حکومت اقلیتوں کا اسی طرح خیال رکھے تو آنے والے چند برس میں راہول دیو جیسے نوجوان قوم کی خدمت کے لیے پیش ہوتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ پاک فوج، پولیس اور رینجرز سمیت مختلف قومی اداروں میں ہندو اور سکھ افسران ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، پاکستان میں سب سے زیادہ ہندو برادری ضلع تھرپارکر میں آباد ہے، اور یہ انتہائی پسماندہ ضلع ہے تاہم یہاں سے ایک نوجوان کا پاک فضائیہ میں بطور جی ڈی پائلٹ انتخاب بہت بڑی کامیابی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 294 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 276 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3457 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C