مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرہ، پولیس نے تھریٹ لیٹر جاری کر دیا
👁️ 113 بار دیکھا گیا
مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرہ، پولیس نے تھریٹ لیٹر جاری کر دیا
ڈی آئی خان (ڈیلی اردو) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کے پیش نظر خیبر پختونخوا پولیس نے تھریٹ لیٹر جاری کردیا ہے۔
پولیس کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں مولانا فضل الرحمان کو سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا گیا ہے جس کے مطابق خیبرپختونخوا میں دہشت گرد انہیں مذہبی اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔
پولیس مراسلے میں مزید کہا گیا ’اس مقصد کے لیے ٹارگٹ گلزر کو ذمہ داری سونپی گئی ہے لہذا سربراہ جے یو آئی کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی رہائش گاہ پر سیکیورٹی بڑھائیں۔
جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مولانا فضل الرحمٰن کی سیکورٹی تھریٹ سے متعلق خط تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت تشویش اور خوف پھیلانے کے بجائے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔
ادھر ترجمان جے یو آئی (ف) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پشاور میں کامیاب امن جرگے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہو گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن سمیت تمام جے یو آئی قیادت کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت بتائے کہ سربراہ جے یو آئی کے تحفظ کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں، اگر حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرسکتی تو ناکامی کااعلان کرے، جے یو آئی کارکن اپنی قیادت کی حفاظت خود کرنا جانتے ہیں۔
دوسری جانب، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران واضح کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن سمیت تمام سیاسی شخصیات کو سیکیورٹی فراہم ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ علما کی ایک کانفرنس بلائی ہے، صوبے کے امن پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا، سیاست ہوتی رہے گی لیکن مل کر امن قائم کرنا ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11813 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C