مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
👁️ 89 بار دیکھا گیا
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
مکہ (ڈیلی اردو) سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے حوثی باغیوں کی جانب سے بھیجے گئے ایک ڈرون کو مکہ مکرمہ کی ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہونے سے قبل روک کر تباہ کردیا۔
سعودی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق ڈرون کو منگل کی شام تقریباً 6 بج کر 50 منٹ پر جنوبی مکہ مکرمہ کے قریب روکا گیا۔ ان کے بقول بغیر پائلٹ طیارہ حوثی باغیوں کی جانب سے لانچ کیا گیا تھا اور سعودی دفاعی فورسز نے اسے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی مبینہ دوسری کوشش ہے۔ سعودی حکام کے مطابق اس سے قبل جولائی 2017 میں بھی مکہ مکرمہ کی سمت بیلسٹک میزائل داغے جانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
ترکی المالکی نے واقعے کو مکہ مکرمہ اور حرمین شریفین کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب حرمین شریفین اور زائرین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
سعودی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق مکہ مکرمہ کے خلاف کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے ضروری دفاعی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں، مقیم افراد اور حرمین شریفین کے زائرین کی حفاظت سعودی حکام کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 223 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26296 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15545 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11830 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9140 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7420 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5174 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C