06/November/2026

نوشکی : سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد

👁️ 4 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
نوشکی : سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد

نوشکی : سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد

نوشکی (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شورش زدہ ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر فضائی کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ کارروائی کے بعد ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی مصدقہ اور قابل اعتماد انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں مقامی ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات بھی شامل تھیں۔ ان معلومات کی روشنی میں دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، جہاں موجود چاروں دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے بعد ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے زیر استعمال ٹھکانے کی تلاشی لی، جس کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ اسلحہ علاقے میں دہشتگردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

حکام کے مطابق کارروائی سے علاقے میں سرگرم بی ایل اے کے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم ہلاک ہونے والوں کی شناخت اور برآمد ہونے والے اسلحے کی مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C