ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز پر حملے، دو اہلکار ہلاک، تین زخمی
👁️ 52 بار دیکھا گیا
ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز پر حملے، دو اہلکار ہلاک، تین زخمی
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کے حملے میں سیکورٹی فورسز کا ایک ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ایس ایم اے کے حدود میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی، پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں سیون سندھ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے نائیک غلام علی موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ نائیک بلال شاہ زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ادھر ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی سیکورٹی فورسز کی کانوائے پر دہشت گردوں نے حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہتھالہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور آخری اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے ایک اہلکار ہلاک، اور دو زخمی ہوگئے۔
تیسرے واقعہ میں ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے نواحی گاؤں زڑکنی میں نامعلوم مقام سے داغا گیا ماٹر گولہ ایک مکان پر گرنے سے دو بچے ہلاک اور تین عورتیں زخمی ہوگئیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8859 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4633 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3312 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2481 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2212 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1927 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C