ٹرمپ کا خلیجی ممالک سے فوری ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کا مطالبہ، عمان کو سخت وارننگ
👁️ 255 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا خلیجی ممالک سے فوری ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کا مطالبہ، عمان کو سخت وارننگ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیجی ممالک پر دباؤ بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور دیگر ممالک فوری طور پر معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہوں۔
امریکی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان ممالک کو امریکہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے اور ’’وہ ہمارے مقروض ہیں۔‘‘
اس دوران ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف سے پوچھا کہ کیا وہ ان ممالک کو معاہدے پر دستخط کے لیے آمادہ کر سکتے ہیں، جس پر جواب دیا گیا کہ اس مقصد کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ اگر متعلقہ ممالک معاہدہ ابراہیمی میں شامل نہیں ہوتے تو وہ اس بات کے بارے میں پُریقین نہیں کہ پھر کسی بڑے معاہدے کی ضرورت بھی ہے یا نہیں۔
ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے بارے میں سوال پر ٹرمپ نے واضح جواب دینے سے گریز کیا، تاہم کہا کہ امریکہ ایک اچھا معاہدہ کر سکتا ہے، لیکن اگر وہ ’’بہترین‘‘ نہ ہوا تو واشنگٹن اسے قبول نہیں کرے گا۔
آبنائے ہرمز سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ یہ آبی گزرگاہ سب کے لیے کھلی رہے گی، امریکہ اس کی نگرانی کرے گا لیکن کوئی ایک فریق اس پر کنٹرول نہیں کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمان سمیت خطے کے ممالک کو بھی اسی طرز عمل پر چلنا ہوگا، ورنہ امریکہ کے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 298 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3412 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2319 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C