پاراچنار: تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے پی ٹی ایم سپورٹر سید حیدر عباس کو قتل کی دھمکیاں
👁️ 60 بار دیکھا گیا
پاراچنار: تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے پی ٹی ایم سپورٹر سید حیدر عباس کو قتل کی دھمکیاں
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے پشتون تحفظ موومنٹ کے شیعہ سپورٹر کو قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
پشتون تحفظ موومنٹ کے قبائلی ضلع کرم کے سرگرم رکن سید حیدر عباس نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دو دن پہلے طالبان کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے جس میں انہیں دھمکی دی گئی کہ اگر طالبان کے خلاف اقدامات بند نہ کئے گئے تو انہیں سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کہ آپ مغربی ممالک کے اداروں سے ہمارے خلاف رابطے بند کریں اور ہمارے خلاف احتجاجی مظاہروں میں شمولیت سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ اپریل میں مبینہ طور پر تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے ایک دھمکی آمیز خط میں مطالبہ کیا گیا کہ اس کا خاندان پاراچنار میں ہونے والے خودکش دھماکوں میں زخمیوں کی بھی پشاور میں علاج معالجے کی معاملات میں مدد کرتے ہیں آپ اس کام سے بھی پرہیز کریں ورنہ پہلے بھی آپکو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن اس وقت پولیس کی وجہ سے آپ بچ گئے تھے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1383352899678334986?s=19
ڈیلی اردو سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ خط پشتو رسم الحظ میں لکھا گیا اور میرے آبائی گھر پاراچنار کے نواحی گاؤں بغکی کے باہر سے ملا۔ مبینہ طور پر خط تحریک طالبان پاکستان ضلع کرم کی طرف سے لکھا گیا ہے۔
سید حیدر عباس نے ڈیلی اردو سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس کے خاندان کو آج موت کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میرے بھائی نے اپنے خاندان کے لیے کرم پولیس سے تحفظ مانگا لیکن تاحال اسے حاصل نہ ہو سکا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C