پاراچنار: دھماکوں میں ملوث زینبیون بریگیڈ کا دہشت گرد جھڑپ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار
👁️ 219 بار دیکھا گیا
پاراچنار: دھماکوں میں ملوث زینبیون بریگیڈ کا دہشت گرد جھڑپ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار
واشنگٹن (ش ح ط ) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے ہیڈکوارٹر پاراچنار کے نواحی علاقے نستی کوٹ میں آئی ای ڈی دھماکوں میں ملوث ایرانی حمایت یافتہ کالعدم تنظیم زینبیون بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد محمد ولد عاشق حسین کو پولیس نے جھڑپ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
گرفتار دہشت گرد کو اہم کمانڈر عابد حسین عرف تہران طوری کا قریبی ساتھی بتایا جاتا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے فائرنگ کی اور فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نفری نے فوری تعاقب کرتے ہوئے عبداللہ خان کلی پوسٹ کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد اسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پاراچنار منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق اس سے قبل 10 اپریل کو اسی کیس میں ایک اور ملزم مجاہد حسین کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔
یاد رہے کہ 28 مارچ کو نستی کوٹ میں 6 سے زائد بارودی دھماکوں میں 2 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق شیعہ کمیونٹی سے بتایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ زخمی حالت میں گرفتار دہشت گرد محمد کا تعلق بھی شیعہ برادری سے ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 201 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3443 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C