پاراچنار: مسجد و امام بارگاہ دھماکے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاراچنار: مسجد و امام بارگاہ دھماکے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
پاراچنار (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں شورکی مسجد و امام بارگاہ میں ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد قریش خان کے مطابق پولیس نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے علاقے میں سرچنگ کا کام بھی مکمل کرلیا جبکہ تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی۔
ڈی پی او محمد قریش کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر شاہ فہد اور سیکورٹی فورسز حکام کے ہمراہ جائے دھماکہ پر گئے اور پاراچنار ہسپتال میں زیر علاج دھماکے کی زخمی کی عیادت کی اور علاقے کے عمائدین کے ساتھ بھی میٹنگ اور پولیس کی تحقیقاتی عمل اور واقعے کے حوالے سے دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے علاقہ شورکی جو کہ پاک افغان سرحد کے قریب واقع ہے نامعلوم دہشت گردوں نے مسجد و امام بارگاہ میں بم نصب کیا تھا، صبح آذان کے وقت ایک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں مسجد و امام بارگاہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ موذن امان اللہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پارچنار پہنچا دیا گیا، لیکن دوران علاج دم توڑ گیا۔
علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اس مسجد کو بطور امام بارگاہ اور ماس سکول بھی استعمال کر رہے تھے، ضلع کرم سے رکن قومی اسمبلی ساجد طوری، سینٹر سجاد طوری، انجمن حسینیہ کے سیکڑی حاجی سردار حسین اور تحریک حسینی کے رہنما علامہ یوسف حسین نے مسجد و امام بارگاہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی اور حکومت سے مسجد و امام بارگاہ کی فوری تعمیر اور اعلی سطی پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں سیکورٹی فورسز کی قربانیوں اور عمائدین کی کوششوں سے امن قائم ہو گیا ہے، دہشت گرد اس قسم کوششوں سے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5089 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C