پاراچنار: پاک فوج کا حولدار رحیم حسین کورونا وائرس سے ہلاک
👁️ 129 بار دیکھا گیا
پاراچنار: پاک فوج کا حولدار رحیم حسین کورونا وائرس سے ہلاک
پاراچنار (محمد صادق) قبائلی ضلع کرم کے علاقہ شلوزان سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے حولدار رحیم حسین کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے۔ پاراچنار ائیر پورٹ قبرستان میں مکمل فوجی اعزاز اور کرورنا ایس او پیز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد کے مطابق پاک فوج کا حولدار رحیم حسین ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ سانس کی تکلیف کی وجہ سے حولدار رحیم حسین کو سی ایم ایچ پشاور میں داخل کرایا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
ہلاک ہونے والے اہلکار کا نماز جنازہ پاراچنار ایئرپورٹ کے قریب ان کے آبائی قبرستان میں ادا کیا گیا جس میں فوجی افسران سمیت اہلکار کے والد اور بیٹے نے شرکت کی۔
رحیم حسین کو پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ پاک فوج 8 بلوچ کے کمانڈنگ افسر کرنل جاوید الیاس اعوان، کیپٹن آئین حسین کے ہمراہ اعلیٰ عسکری قیادت کے جانب سے گل دستے پیش کئے گئے۔ قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔
اس موقع پر RRF پولیس فورس کی خدمات بھی حاصل تھا اور اور سیکیورٹی فورسز کے چاک و چوبند دستے نے ہلاک اہلکار کو سلامی پیش کی۔
رحیم حسین کے والد حاجی حامد حسین نے بتایا کہ شہید دو بیٹوں ایک بیٹی اور اہلیہ کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں، حامد حسن کا کہنا تھا کہ ان کے دو دیگر بیٹے بھی فورسیز سے ریٹائیرڈ ہوئے ہیں رحیم بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔
پاکستان میں لاک ڈاؤن کی صورتحال میں صوبوں کی طرف سے آئین کے مطابق فوج کو طلب کیا گیا تھا اور ملک بھر میں ہزاروں فوجی لاک ڈاؤن برقرار رکھنے کے لیے ڈیوٹی دے رہے تھے۔
پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آ رہی ہے۔ آج 28 مئی تک ملک میں وائرس پازیٹو کیسز کی تعداد 61 ہزار 227 سے بڑھ چکی تھی اور ہلاکتیں 1260 تک پہنچ گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26283 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15529 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9114 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7403 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5115 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C