29/May/2022

پاکستانی وفد کا دورہ اسرائیل، دفتر خارجہ کا ردعمل بھی آگیا

👁️ 32 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاکستانی وفد کا دورہ اسرائیل، دفتر خارجہ کا ردعمل بھی آگیا

پاکستانی وفد کا دورہ اسرائیل، دفتر خارجہ کا ردعمل بھی آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان وفد کے دورہ اسرائیل کے حوالے سے دفتر خارجہ کا ردعمل بھی آگیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے دورہ کرنے تصور کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جس دورے کا ذکر کیا جارہا ہے اس کا اہتمام ایک غیر ملکی این جی او نے کیا تھا جو پاکستان میں مقیم نہیں ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا موقف واضح ہے۔

پاکستان فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کی مستقل حمایت کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ مسئلہ فلسطین پرپاکستان کامؤقف واضح اور غیر مبہم ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کی مستقل حمایت کرتا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے عالمی اقتصادی فورم میں بات چیت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ گزشتہ ہفتے ان سے دو وفود نے ملاقات کی جن میں امریکا میں مقیم دو پاکستانی بھی شامل تھے۔

اسرائیلی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد سے ان کی ملاقات بے حد خوش آئند رہی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C