02/April/2026

پاکستان اور افغان طالبان کے مابین چین میں مذاکرات دوبارہ شروع

👁️ 146 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاکستان اور افغان طالبان کے مابین چین میں مذاکرات دوبارہ شروع

پاکستان اور افغان طالبان کے مابین چین میں مذاکرات دوبارہ شروع

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان اور افغانستان میں طالبان کی حکومت کے نمائندوں کے مابین چین کی ثالثی میں مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے ہیں۔ پاکستانی حکام کے مطابق بیجنگ ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری لڑائی کے بعد پائیدار جنگ بندی کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔

 

دونوں ممالک کے نمائندے چین کے شمالی شہر ارمچی میں ملاقات کر رہے ہیں۔ 

 

ایک سرکاری اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ان مذاکرات کا مقصد موجودہ لڑائی کو ختم کرنا ہے۔

 

چین نے اس معاملے پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا، جبکہ پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھی اس پیش رفت کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

 

حکام کے مطابق یہ مذاکرات پاکستان اور اس کے ہمسایہ ملک افغانستان کے لاکھوں لوگوں کے لیے ممکنہ راحت کا باعث بن سکتے ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق مذاکرات کا یہ تازہ دور اس وقت شروع ہوا جب دونوں فریقوں نے چین کی نئے سرے سے ثالثی کی پیشکش قبول کر لی۔

 

پاکستان افغانستان پر الزام عائد کرتا ہے کہ وہاں ایسے عسکریت پسندوں، خاص طور پر تحریک طالبان پاکستان کے جنگجوؤں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی جاتی ہیں، جو پاکستان کے اندر حملے کرتے ہیں۔ لیکن کابل ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔

 

دوطرفہ کشیدگی گزشتہ ماہ اس وقت مزید بڑھ گئی تھی، جب کابل نے کہا تھا کہ ایک پاکستانی فضائی حملے میں افغان دارالحکومت کابل میں منشیات کے عادی افراد کی ایک علاج گاہ کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں 400 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے۔ تاہم اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے امور کے دفتر نے کہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق ابھی جاری ہے۔ 

 

پاکستان نے شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے اسلحے کے ایک گودام کو نشانہ بنایا تھا۔

 

اگرچہ دونوں فریقوں نے عید کے موقع پر عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا، لیکن بعد میں لڑائی دوبارہ شروع ہو گئی تھی۔ تاہم اس لڑائی کی شدت فروری اور مارچ کی شدید جھڑپوں کے مقابلے میں کم رہی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C