پاکستان اور چین کی اعلیٰ عسکری قیادت کا دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال، آئی ایس پی آر
👁️ 38 بار دیکھا گیا
پاکستان اور چین کی اعلیٰ عسکری قیادت کا دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ڈیلی اردو) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں تینیوں مسلح افواج کے اعلیٰ سطح کے وفد نے چین کا دورہ کیا جہاں دونوں فریقین کی جانب سے ’ٹیکنالوجی، تربیت اور انسدادِ دہشت گردی کے لیے تعاون‘ بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے مسلح افواج کے وفد نے 9 جون سے 12 جون تک چین کا دورہ کیا۔
وفد نے چینی فوج اور دیگر سرکاری محکموں کے اعلیٰ حکام کے ساتھ وسیع پیمانے پر بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ ’اعلیٰ سطح کا اجلاس 12 جون کو منعقد ہوا جس میں پاکستانی وفد کی سربراہی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی جبکہ چینی وفد کی قیادت چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوشیا نے کی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ فریقین نے بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر اپنے اپنے نقطہ نظر پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’پاکستان اور چین نے مشکل وقت میں اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر نقطہ نظر کا باقاعدگی سے تبادلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریقین نے سہ فریقی سطح پر خدمات میں اپنی تربیت، ٹیکنالوجی اور انسداد دہشت گردی کے تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں چین کے ناظم الامور پانگ چنکسو اور پاکستانی رہنماؤں نے اسلام آباد میں 7ویں سی پیک میڈیا فورم میں ملاقات کی تھی اور بڑے ترقیاتی منصوبے کے بارے میں جعلی خبروں اور غلط معلومات سے چین ۔ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو بڑھتے ہوئے خطرات سے خبردار کیا تھا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون کی ضرورت ہے۔
چینی ناظم الامور پانگ چنکسو نے کہا تھا کہ ’سی پیک پر جھوٹا پروپیگنڈا اور غلط معلومات عروج پر ہیں، دشمن قوتیں سی پیک کی ترقی کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان اتحاد اور باہمی اعتماد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں‘۔
سی پیک کو پاکستان میں بڑے پیمانے پر گیم چینجر کے طور پر پیش کیا جاتا ہے جو خطے کی جیو اسٹریٹجک، جیو اکنامک اور جیو پولیٹیکل ڈائنامکس کو متاثر کرے گا۔
تاہم اس کے ساتھ ہی میڈیا رپورٹس نے پاکستان کے چین کے قرضوں کے جال میں پھنسنے، منصوبوں میں مبینہ طور پر شفافیت کی عدم موجودگی اور منصوبوں کے ماحولیاتی اثرات، خاص طور پر کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس کے بارے میں شکوک و شبہات کو ہوا دی ہے۔
ملاقات میں قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے اپنی تقریر میں سی پیک کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ خطے کا جیو اکنامک حب بننے کے لیے ملک کا بہترین موقع ہے، لیکن افسوس ہے کہ یہ ’بدنیتی کا شکار ہو رہا ہے‘۔
ان کا کہنا ہے کہ سی پیک اور چین کے ’مخالفین‘ کی جانب سے غلط معلومات کی مہم چلائی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C