20/August/2020

پاکستان کا اسرائیل کے حوالے سے موقف واضح ہے، ترجمان دفتر خارجہ

👁️ 69 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاکستان کا اسرائیل کے حوالے سے موقف واضح ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کا اسرائیل کے حوالے سے موقف واضح ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کا اسرائیل کے حوالے سے موقف واضح ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کسی بھی بات پر کوئی غور نہیں کیا جا رہا۔

ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کا کہنا تھا کہ 5 اگست کو کشمیر میں بھارتی غیر قانونی تسلط کو ایک سال ہوا، بھارت نے ایک سال سے کشمیریوں کو تمام بنیادی انسانی سہولیات سے محروم رکھا ہے، پاکستان راجوری میں 3 کشمیریوں کی ہلاکت کی مذمت کرتا ہے، پاکستان کے سیاسی نقشے سے تاریخی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، کشمیر بھارت کا حصہ نہیں، پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا، جونا گڑھ اور مناوادر پر استصواب رائے ہوا، بھارت نے تسلیم نہیں کیا، جونا گڑھ اور مناوادر پر بھارتی قبضہ غیرقانونی ہے، بھارتی حکومت ہندوتوا پالیسی پر گامزن ہے، بھارت میں گزشتہ دنوں توہین رسالت والی پوسٹ سوشل میڈیا پر کی گئی، بھارت ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے یہ پوسٹ کی گئیں، بھارتی حکومت اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنائے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کمانڈر کلبھوشن جادیو پربھارت دو قونصلر رسائیاں حاصل کر چکا ہے جبکہ ریویو اینڈ ری کنسڈریشن کے حوالے سے پاکستانی عدالتیں معاملے کو دیکھ رہی ہیں، ہم بھارت پر زور دیتے ہیں کہ وہ بیان بازی کی بجاے پاکستانی عدالتوں سے تعاون کرے، بھارت نہیں چاہتا کی کلبھوشن جادیو معاملے پر پاکستان بہتر انداز میں آئی سی جے کے فیصلے پر عملدرآمد کر سکے،ہم نے بھارت کو تیسری قونصلر رسائی کی پیشکش بھی کر رکھی ہے، عدالت میں صرف وہی وکیل پیش ہو سکتے ہیں جن کے پاس پاکستانی عدالت کا لائسنس ہو، بھارتی”را”جاسوس کلبھوشن یادیو کو قانونی حقوق سے آگاہ کیا، کلبھوشن کو سزائے موت پر نظرثانی کی سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں تاہم بھارت نے جواب نہیں دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خارجہ سے امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیوکا رابطہ ہوا، جس میں وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، مسئلہ کشمیر پر وزارت خارجہ کو موقف، پالیسی اور کاوشیں واضح ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر وولکن بوزکر نے پاکستان کا دورہ کیا، وولکن بوزکر نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور دیا، کورونا وباء کیخلاف پاکستانی اقدامات کو دنیا کیلئے مثال قرار دیا جبکہ وزارت خارجہ مشرق وسطیٰ امن عمل اور مسئلہ فلسطین پر واضح بیان جاری کر چکے ہیں کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے دیرینہ مضبوط موقف میں کوئی تبدیلی نہیں، پاکستان، او آئی سی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت مسئلہ فلسطین کا حل چاہتا ہے، مسئلہ فلسطین 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، جس کا القدس الشریف دارالحکومت ہو، پاکستان، اسرائیل کو نہ تسلیم کرے گا، نہ کوئی ایسا معاملہ زیرغور ہے، پاکستان کی اسرائیل کے حوالے سے موقف واضح ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کسی بھی بات پر کوئی غور نہیں کیا جا رہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرہنہ تعلقات ہیں جن میں وقت کے ساتھ اضافہ ہوا ہے، پاکستان او آئی سی کے کشمیر پر کانٹیکٹ گروپ میں سعودی عرب کے اہم کردار کو اہم سمجھتا ہے، عمران خان اور محمد بین سلمان کے 2019 کے تاریخی دوروں نے پا ک سعودی عرب تعلقات میں سنگ میل پیش رفت کی، اقتصادیات، دفاع سمیت متعدد شعبوں میں تعلقات آگے بڑھے، آج وزیر خارجہ چین کے دورے پر گئے ہیں جہاں کورونا اور باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر بات ہو گی جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سی پیک ٹو، سٹریٹجک مذاکرات میں حصہ لیں گے،وزیر خارجہ کے دورہ چین کا پاک، سعودیہ تعلقات سے کوئی تعلق نہیں،

جنرل (ر) راحیل شریف کی سعودی اتحاد برائے انسداد دہشتگردی میں موجودہ پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں اور پاک، سعودی عرب تعلقات پر کسی قسم کا کوئی فرق نہیں پڑا، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مضبوط اقتصادی، دفاعی، تذویراتی تعلقات ہیں، سعودی عرب کا کشمیر رابطہ گروپ میں اہم ترین کردار ہے، پاکستان علاقائی سلامتی اور تحفظ کیلئے سعودی عرب کیساتھ کھڑا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہر مشکل میں آزمودہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ سعودی عرب کیساتھ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C