پشاور میں دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی
👁️ 58 بار دیکھا گیا
پشاور میں دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی
اسلام آباد (ش ح ط) خیبر پختونخوا کے مرکزی شہر پشاور کے تجارتی مرکز رامپورہ گیٹ میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے جن میں 2 ٹریفک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ ہسپتال حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سیل کر دیا، دھماکے سے 3 موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا۔
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل شفقت ملک نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا اور بم دیسی ساخت کا تھا جسے موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے میں دو کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
اے آئی جی شفقت ملک کے مطابق حملے میں بظاہر پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم حزب الاحرار کے ترجمان ڈاکٹر عبدالعزیز یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں پشاور بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5089 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C