14/May/2020

پنجاب میں یومِ علیؑ کے جلوس کے شرکا اور انتظامیہ کے درمیان بدنظمی

👁️ 43 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پنجاب میں یومِ علیؑ کے جلوس کے شرکا اور انتظامیہ کے درمیان بدنظمی

پنجاب میں یومِ علیؑ کے جلوس کے شرکا اور انتظامیہ کے درمیان بدنظمی

لاہور (ڈیلی اردو) کورونا وائرس کے باعث پاکستان بھر میں یوم علی علیہ السلام کے جلوس نہیں نکالے گئے۔ تاہم صوبہ پنجاب کے کچھ شہروں میں کل رات کو یوم علیؑ کے جلوس نکالے گئے جس کے بعد انتظامیہ اور جلوس میں شامل شرکا کے درمیان بد نظمی ہوئی۔

اس وقت پاکستان کے تمام صوبوں میں یوم علی علیہ السلام کے جلوس نکالنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یوم علیؑ پر جلوس نکالنے کی اجازت ہوگی یا نہیں، اس حوالے سے رات گئے تک ابہام کی کیفیت رہی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں کل رات اس لیے جلوس نکالے گئے کیونکہ حکومت کی جانب سے واضح طور پر کوئی ایسا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا تھا جس میں یہ کہا گیا ہو کہ پنجاب میں ان جلوسوں پر پابندی ہو گی جبکہ حکومتی نمائندگان اور علما کے مابین 15ویں روزے سے ہی اس معاملے پر مذاکرات جاری تھے۔

تاہم جس وقت انتظامیہ کی جانب سے جلوس پر پابندی کے احکامات جاری ہوئے تو اس سے پہلے سے ہی پنجاب کے کئی شہروں میں یوم علیؑ کے جلوس نکلنا شروع ہو چکے تھے جس کے بعد سیکورٹری نافذ کرنے والے اداروں نے زبردستی انھیں بند کروایا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C