پنجگور کے ایڈیشنل سیشن جج گن مین سمیت کوئٹہ سے روانگی کے بعد لاپتہ ہوگئے، رابطہ بھی منقطع
👁️ 70 بار دیکھا گیا
پنجگور کے ایڈیشنل سیشن جج گن مین سمیت کوئٹہ سے روانگی کے بعد لاپتہ ہوگئے، رابطہ بھی منقطع
کوئٹہ(ڈیلی اردو) بلوچستان کے شورش زدہ ضلع پنجگور کے ایڈیشنل سیشن جج اسد اللہ رئیسانی کوئٹہ سے پنجگور جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئے، جبکہ ان کے ہمراہ موجود گن مین سے بھی رابطہ نہیں ہو رہا۔
ذرائع کے مطابق اسد اللہ رئیسانی بدھ کی صبح اپنی نجی گاڑی میں گن مین کے ہمراہ کوئٹہ سے پنجگور کے لیے روانہ ہوئے تھے، تاہم مقررہ وقت تک پنجگور نہ پہنچنے پر اہل خانہ اور متعلقہ حکام کو تشویش لاحق ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جج سے موبائل فون پر آخری رابطہ کلغلی کے مقام پر ہوا، جس کے بعد ان کا فون بند ہوگیا یا رابطہ منقطع ہوگیا۔ اس کے بعد سے ان کی جانب سے پنجگور پہنچنے کی بھی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد اسد اللہ رئیسانی اور ان کے گن مین کی تلاش شروع کردی گئی ہے، جبکہ متعلقہ ادارے جج کی روانگی کے راستے اور ممکنہ مقامات پر معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔
حکام کی جانب سے تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ جج اور ان کے گن مین کے ساتھ کیا پیش آیا۔ واقعے کی مزید تفصیلات اور ان کی موجودہ صورتحال کا تعین تلاش اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی ہوسکے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں پاکستانی فوجی موجودگی کی تصدیق، ڈی جی آئی ایس پی آر نے مکہ دفاعی معاہدے کی تفصیلات بتادیں
07/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں جنگل سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد
07/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
پنجگور کے ایڈیشنل سیشن جج گن مین سمیت کوئٹہ سے روانگی کے بعد لاپتہ ہوگئے، رابطہ بھی منقطع
07/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایران کے جوہری پروگرام پر امریکا کا دباؤ برقرار، مذکرات کے مواقع ضائع ہوچکے، مارکوروبیو
07/October/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
یمن میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، تعز کے مختلف محاذوں پر جھڑپیں، حوثیوں کے خلاف فضائی کارروائیاں
07/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
7 اکتوبر کے بعد ایران کا علاقائی اثر و رسوخ، ’’وحدتِ محاذ‘‘ کا تصور شدید دباؤ کا شکار
07/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26363 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15602 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11893 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9234 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7496 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5384 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C