پوٹن ’جنگی مجرم‘ ہیں، ان پر مقدمہ چلایا جانا چاہیے، امریکی صدر بائیڈن
👁️ 40 بار دیکھا گیا
پوٹن ’جنگی مجرم‘ ہیں، ان پر مقدمہ چلایا جانا چاہیے، امریکی صدر بائیڈن
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/روئٹرز/اے ایف پی) یوکرینی قصبے بُوچہ میں دریافت شدہ اجتماعی قبر کی وجہ سے اس جنگ کے خلاف پوری دنیا میں غم و غصے کی ایک نئی لہر نے جنم لیا ہے۔ عالمی طاقتیں اس معاملے پر روس کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن پر ‘جنگی جرائم‘ کے ارتکاب کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جو بائیڈن نے بُوچہ میں کئی شہریوں کی ہلاکت اور اس واقعے کے تصویری شواہد سامنے آنے کے بعد شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ بائیڈن نے چار اپریل کی شام صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ”آپ نے دیکھا یوکرینی شہر بُوچہ میں کیا ہوا؟ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پوٹن ایک جنگی مجرم ہیں۔‘‘
بُوچہ کییف کے نواح میں واقع ایک قصبہ ہے، جو یوکرینی افواج نے جنگ کے دوران روسی فوجیوں سے واپس چھین لیا تھا۔ وہاں ایک اجتماعی قبر سے کئی ایسے انسانوں کی لاشیں ملی ہیں، جن کو رسیوں سے باندھا گیا اور قریب سے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ ان شواہد کی موجودگی امریکہ اور یورپ کی طرف سے روس کے خلاف اضافی پابندیاں عائد کیے جانے کے لیے کافی ہے۔
صدر بائیڈن کا کہنا ہےکہ انہیں اس معاملے پر مزید معلومات حاصل کرنا ہیں تاکہ روس کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جا سکے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ یوکرین کو روس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیے درکار ہتھیار فراہم کرنے پر رضا مند ہیں۔
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے بُوچہ میں ہونے والی ہلاکتوں کو یوکرینی عوام کی نسل کشی قرار دیا ہے۔ تاہم روس کی جانب سے بُوچہ میں اجتماعی قتل سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا گیا ہے اور یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ یہ خود یوکرین کی جانب سے روس کو بدنام کرنے کی ایک سازش ہے۔
امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس جنگی جرم کی تفتیش کے لیے مختلف ذرائع سے معلومات جمع کر رہے ہیں اور یہ معاملہ بین الاقوامی فوجداری عدالت میں اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے ان خدشات کا اظہار بھی کیا کہ روس کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت اس معاملے کی شفاف چھان بین کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔ تاہم جیک سلیوان نے کہا کہ امریکہ کو اس اجتماعی قتل کو نسل کشی قرار دینے سے پہلے ابھی مزید شواہد اور چھان بین کی ضرورت ہے۔
ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب کو ‘جنگی مجرم‘ کہا ہے۔ 24 فروری کے روز جب روس نے یوکرین میں فوجی مداخلت کی، تب سے ہی امریکہ اور روس کے تعلقات بہت کشیدہ ہو چکے ہیں۔ امریکہ کی یہ کوشش بھی ہے کہ روس کے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل سے اخراج کو یقینی بنایا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C