پیرس میں نسل پرست کے ہاتھوں 3 کردوں کی ہلاکت پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں
👁️ 26 بار دیکھا گیا
پیرس میں نسل پرست کے ہاتھوں 3 کردوں کی ہلاکت پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں
پیرس (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی او اے) پیرس میں جمعہ کے روز اس وقت جھڑپیں شروع ہوئیں جب وہاں صدمے کی شکار کرد برادری کے ارکان نےایک کرد ثقافتی مرکز پر فائرنگ میں تین افراد کی ہلاکت کے بعد انصاف کا مطالبہ کیا۔پولیس نے سرعت کے ساتھ ایک 69 سالہ سفید فام شخص کو حراست میں لے لیا ہے جس پر تین افرادکو قتل کرنے کا شبہ ہے۔
پیرس میں ایجنسی فرانس پریس کے نامہ نگار روری ملہولینڈ نے ایک ٹویٹ میں پولیس اور احتجاج کرنے والےبرہم کردوں کے درمیان جحڑپوں کی یہ ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
مشتبہ شخص کو عہدہ دارنسل پرستی پر مبنی حملوں کے حوالے سے جانتے ہیں اور علاقے میں دہشت پھیلانےکے دوران اس کے چہرے پر زخم آئے ہیں۔
وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینین نے کہا کہ ریٹائرڈ ٹرین ڈرائیور دانستہ طور پر غیر ملکیوں کو تلاش کر رہا تھا۔ لیکن انہوں نے مزید کہا کہ یہ “یقینی نہیں ہے کہ اس شخص کا مقصد تخصیص کے ساتھ کردوں کو ہلاک کرنا تھا۔
بلوہ پولیس نے فائرنگ کے مقام سے کچھ ہی فاصلے پر اس مشتعل ہجوم کو منتشر کرنےکے لیے آنسو گیس کے گولے داغے جس نے کوڑے کے ڈبے اور ریستورانوں کی میزیں الٹ دیں اور کم از کم ایک کار کو نقصان پہنچا۔
پیرس میں کرد برادری کے ارکان نے کہا کہ انہیں حال ہی میں پولیس نے کرد اہداف کو لاحق خطرات سے خبردار کیا تھا۔
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ فرانس کے کرد پیرس کے قلب میں ایک گھناؤنے حملے کا نشانہ بنے ہیں۔ ہماری ہمدردیاں متاثرین، اور ان لوگوں کے ساتھ ہے جو زندہ رہنے کی جدوجہد کر رہے ہیں، ان کے اہلخانہ اور پیاروں کے ساتھ ہیں۔
قریبی رہائشیوں اور تاجروں کو اس حملے نے ایک ایسے وقت میں ہلادیا ہے جب پیرس میں کرسمس ویک اینڈ سے قبل تہواروں کی چہل پہل اور خریداری جاری تھی۔
علاقے کی میئر، الیگزینڈرا کورڈبارڈ کے مطابق، فائرنگ کا واقعہ دوپہر کے وقت ایک کرد ثقافتی مرکز، ریستوران اور سیلون میں پیش آیا۔ جائے وقوعہ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ شوٹنگ کا اصل محرک ابھی تک غیر واضح ہے۔
پولیس نے پیرس کے اس علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جہاں یہ واقعہ پیش آیا ہے، پیرس پولیس نے لوگوں کو خبردار کیا ہےکہ وہ دور رہیں۔
پیرس کے پراسیکیوٹر لارے بیکو نے کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں، ایک کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ دواسپتال میں ہیں لیکن ان کی حالت کم تشویشناک ہے۔
انہوں نےبتایا کہ حملہ آور کے چہرے پر بھی زخم آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے وکلائے استغاثہ، تفتیش کاروں سے رابطے میں ہیں، لیکن انہیں دہشت گردی کے محرک کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 199 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 224 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 330 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8870 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4655 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3488 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2488 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C