چین کی امن مذاکرات میں تعاون کے بدلے افغان طالبان کو بڑے معاشی پیکج کی پیشکش
👁️ 91 بار دیکھا گیا
چین کی امن مذاکرات میں تعاون کے بدلے افغان طالبان کو بڑے معاشی پیکج کی پیشکش
بیجنگ (ڈیلی اردو) چین نے افغان طالبان کو امن مذاکرات میں تعاون کے بدلے بڑی پیشکش کر تے ہوئے کہا ہے کہ طالبان امن مذکرات کامیابی میں تعاون کرتے ہیں تو چین ان کو بڑا معاشی پیکج دے گا۔
چین طالبان کے لیے روڈ نیٹ ورک تعمیر کر کے دے گا۔چین توانائی کے پراجیکٹس میں بھی بھاری سرمایہ کاری کرے گا۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے قبائلی رہنماؤں نے بتایا ہے کہ بیجنگ کے سفارت کاروں نے بیجنگ میں گذشتہ تین ماہ سے جاری گفتگو کے دوران ملک میں “توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں قابل قدر سرمایہ کاری” کی پیش کش کی۔
چینی عہدیداروں نے طالبان کو پیشکش کی کہ وہ افغانستان میں امن لائیں اور اس کے بدلے میں چین روڈ نیٹ ورک تعمیر کر کے دے گا۔ چین نے ایسی موٹرویز بنانے کا اعلان کیا ہے جو افغانستان کے مختلف شہروں کو آپس میں جوڑے گا۔ چین کے اس وعدے کی تکمیل افغانستان میں روڈ نیٹ ورک کی تعمیر کے ذریعے ہو گی۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ روڈ نیٹ ورک کی تعمیر سے مقامی تجارت کو ترقی ملے گی۔ چین اپنی سرحد سے جڑے ممالک میں دلچسپی لے رہا ہے،افغانستان چین کے مجموعی مفاد میں بھی فٹ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C