کانگو میں اجتماعی قبروں سے 49 لاشیں برآمد
👁️ 27 بار دیکھا گیا
کانگو میں اجتماعی قبروں سے 49 لاشیں برآمد
نیو یارک (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی) اقوام متحدہ نے بتایا کہ کانگو میں اجتماعی قبروں سے کم از کم 49 لاشیں ملی ہیں۔ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہا ہے کہ آیا ان اجتماعی قبروں کا تعلق مقامی مسلح ملیشیا گروپ کے ذریعہ شہریوں پر ہونے والے حالیہ حملوں سے تو نہیں۔
Mass graves containing 49 bodies have been discovered in eastern Democratic Republic of Congo, the United Nations said on Thursday, attributing the killings to an ethnic militia group. https://t.co/I8nqw0ltgV
— Reuters Africa (@ReutersAfrica) January 19, 2023
اقوام متحدہ نے بدھ کے روز بتایا کہ یہ اجتماعی قبریں شورش زدہ صوبے اتوری سے ملی ہیں، جہاں دسمبر کے بعد سے ہی تشدد بھڑک رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا کہ عوامی جمہوریہ کانگو میں اجتماعی قبروں سے کم از کم 49 لاشیں ملی ہیں۔ یہ لاشیں یوگنڈا کی سرحد کے قریب واقع اتوری صوبے کے دو دیہاتوں میں قبروں میں پڑی ہوئی ہیں۔
خیال رہے کہ اواخر ہفتہ کو شمال مشرقی کانگو کے اس صوبے میں ایک مقامی ملیشیا گروپ نے مبینہ طور پر حملہ کیا تھا۔ فرحان حق نے کہا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا اجتماعی قبروں کا تعلق مقامی عسکریت پسندوں کے ساتھ ہونے والی لڑائی سے تو نہیں ہے۔
فرحان حق نے بتایا کہ چھ بچوں سمیت 42 افراد کی لاشیں نیامبا گاوں میں ایک اجتماعی قبر میں ملی ہیں جبکہ سات دیگر افراد کی لاشیں ایم بوگی گاوں میں ایک اجتماعی قبر میں ملی۔
انہوں نے بتایا کہ کوڈیکو (CODECO) ملیشیا کی طرف سے اواخر ہفتہ شہریوں پر حملوں کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد امن قائم کرنے والے دستوں نے علاقوں میں گشت شروع کیا۔ اسی دوران یہ خوفناک انکشافات ہوئے۔
خطے میں بدامنی کے پس پشت کون ہے؟
کوڈیکو یعنی ‘کانگو کی ترقی کے لیے امداد باہمی’ نامی تنظیم ان متعدد ملیشیا گروپوں میں سے ایک ہے جو تنازعات سے متاثر کانگو میں سرگرم ہیں۔ اس کے جنگجو بنیادی طور پر لینڈو کاشت کار برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔
لینڈو برادری اور ہیما چرواہوں کے درمیان ایک طویل عرصے سے کئی طرح کے تنازعات ہیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ کوڈیکو کے حملہ آوروں نے گاوں پر حالیہ حملے کے دوران متعدد خواتین کو اغوا بھی کرلیا۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ رواں مہینے گروپوں کے درمیان تصادم کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں جب کہ مبینہ طور پر کوڈیکو ملیشیا اور دیگر مسلح گروپوں کی جانب سے ہونے والے حملوں میں دسمبر سے اب تک کم از کم 195 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کوڈیکو سے تعلق رکھنے والے دھڑوں نے گزشتہ جون میں اتوری میں شہریوں کے خلاف تشدد کو روک دینے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم انہوں نے دھیرے دھیرے دوبارہ حملے شروع کر دیے۔ اس لڑائی کے نتیجے میں اتوری صوبے میں اب تک 15لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5152 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C