کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے منظور پشتین کو اشتہاری قرار دے دیا
👁️ 66 بار دیکھا گیا
کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے منظور پشتین کو اشتہاری قرار دے دیا
کراچی (ڈیلی اردو) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بغاوت کے مقدمے میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور احمد پشتین اور ان کی پارٹی کے 4 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق منظور پشتین سمیت محمد اختر، اکرام اللہ، احسن اللہ، نور اللہ ترین، محمد شیر خان، وحید خان اور ایم ادریس پر 13 مئی 2018 کو کراچی میں ان کی مرکزی ریلی سے قبل عوامی جلسوں میں سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔
پی ٹی ایم کے ایک اور رہنما اور موجودہ رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے خلاف کراچی میں ایک جیسے 3 مقدمات درج کیے گئے تھے، شہر میں ان کے خلاف درج بغاوت کے 2 مقدمات میں گرفتاری کے بعد سے وہ 31 دسمبر 2020 سے کراچی سینٹرل جیل میں قید ہیں۔
بدھ کو اے ٹی سی 2 کے جج نے 2 مقدمات کی سماعت کی جس میں محمد اختر، اکرام اللہ اور احسان اللہ عدالت میں پیش ہوئے جو کہ ضمانت پر ہیں۔
گزشتہ سماعت میں تفتیشی افسر نے عدالت کی جانب سے پی ٹی ایم سربراہ اور دیگر کی گرفتاری کے لیے جاری کیے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے تعمیلی رپورٹ دائر کی۔
اطلاعات کے مطابق تفتیشی افسر (آئی او) نے عدالت کو بتایا تھا کہ پی ٹی ایم کے سربراہ اور دیگر رہنما کراچی میں موجود ہیں جہاں وہ اس وقت سندھ اسمبلی کی عمارت کے باہر کئی روز سے دھرنا دیے ہوئے۔
جج نے ملزمان کی شہر میں موجودگی کے باوجود عدم گرفتاری پر تفتیشی افسر کی سرزنش کی اور ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ دوبارہ جاری کردیے۔
عدالت نے منظور پشتین اور 4 دیگر مفرور رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے اور نادرا کو ان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے پانچوں افراد کی گرفتاری کے لیے دائمی وارنٹ بھی جاری کیے۔
پی ٹی ایم کے سربراہ کے خلاف گلشن معمار پولیس اسٹیشن میں پاکستان پینل کوڈ کی انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکشن 124-اے (اشتعال انگیز تقریر)، سیکشن 148 (مہلک ہتھیاروں کے ساتھ ہنگامہ آرائی)، سیکشن 149 (خلاف قانون مجمع کا ہر رکن اس جرم کا مرتکب ہے جو مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے کیا جائے)، سیکشن 153-اے (مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا)، سیکشن 500 (ہتک عزت) اور سیکشن 505 (عوامی فساد کو ہوا دینے والے بیانات) اور سیکشن 7 (دہشت گردی کی کارروائیوں کی سزا) کے تحت 2 ایک جیسے مقدمات درج کیے گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8827 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4552 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3267 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1895 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C