کراچی سے ’داعش‘ کا اہم کمانڈر عبدالمالک گرفتار
👁️ 37 بار دیکھا گیا
کراچی سے ’داعش‘ کا اہم کمانڈر عبدالمالک گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کراچی نے داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد افغانستان بھیجنے کے لیے کراچی سے ’عطیات جمع‘ کرنے میں ملوث تھا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں چھاپہ مارا اور عالمی دہشت گرد گروپ ’داعش‘ سے وابستہ ایک اہم کمانڈر کو حراست میں لے لیا۔
سی ٹی ڈی نے گرفتار ملزم کی شناخت عبدالمالک نامی افغان شہری کی حیثیت سے کی۔
جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ شخص کافی عرصے سے کراچی میں مقیم تھا، وہ عام طور پر رمضان کے مہینے میں عطیات جمع کرتا تھا، عطیات جمع کرنے کے بعد انہیں افغانستان میں داعش کو ارسال کردیا جاتا تھا۔
اپنے بیان میں سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ 2011 سے داعش کے ملا عبدالمنان گروپ کے ساتھ رابطے میں تھا۔
اس کے علاوہ ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ غیر قانونی ’حوالہ/ہنڈی‘ کے کاروبار میں ملوث تھا اور اس کاروبار کے ذریعے لاکھوں روپے افغانستان بھیج چکا ہے۔
سی ٹی ڈی نے دہشت گرد کے قبضے سے 30 بور کا پستول، ایک موبائل فون بھی برآمد کیا گیا جس سے اہم معلومات حاصل ہوئیں جب کہ ڈیوائس کا فرانزک بھی کرایا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بڑھتی دہشت گردانہ کارروائیوں کے بعد سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے آج صبح جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، یہ آپریشن 7 اور 8 فروری کی درمیانی شب کیا گیا جب کہ دہشت گرد ایک گاڑی پر سوار ہو کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے یہ کامیاب مشترکہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب 30 جنوری کو پشاور کے ریڈ زون میں بدترین خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
خودکش دھماکے کی ذمہ داری ابتدائی طور پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کی تھی، مگر بعد ازاں اس نے حملے سے خود کو الگ کردیا تھا لیکن متعدد ذرائع نے پہلے ہی اشارہ دے دیا تھا کہ یہ حملہ دہشت گردوں کے مقامی گروپوں کی طرف سے کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے پاکستان میں دہشت گردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے جہاں زیادہ تر بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
پاکستان میں حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے متعدد واقعات ہو چکے ہیں جو افغانستان میں موجود کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی قیادت کے حکم پر ہوئے تھے۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان، نظریاتی طور پر افغان طالبان سے منسلک ہے جس نے گزشتہ برس ملک بھر میں 100 سے زائد حملے کے جن میں سے زیادہ تر حملے اس وقت کیے گئے جب گزشتہ برس اگست میں اس کے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں تلخی پیدا ہوئی، جس کے بعد کچھ عرصہ جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا لیکن 28 نومبر 2022 کو کالعدم ٹی ٹی پی نے جنگ بندی ختم کرتے ہوئے ملک بھر میں حملے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 214 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 271 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 330 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8870 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4655 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3488 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2488 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C