کراچی میں جعفریہ الائنس کا دفتر پراسرار دھماکے سے تباہ
👁️ 231 بار دیکھا گیا
کراچی میں جعفریہ الائنس کا دفتر پراسرار دھماکے سے تباہ
کراچی (ڈیلی اردو) کراچی کے علاقے سولجر بازار میں نشتر پارک کے قریب شیعہ مذہبی جماعت جعفریہ الائنس کے دفتر کی چھت پراسرار طور پر دھماکے سے زمین بوس ہوگئی۔
پولیس کے مطابق دفتر بند ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
جعفریہ الائنس کی جانب سے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ دستی بم حملے سے دفتر کی چھت منہدم ہوئی۔
ایس ایس پی ایسٹ تنویر عالم اوڈو نے اس دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر پولیس کو دھماکے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے حوالے سے تنویر عالم اوڈو نے بتایا کہ کسی نے دھماکے کی آواز بھی نہیں سنی۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق انہوں نے فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا ہے جو جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے تفصیلی رپورٹ دے گا جس کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ واقعہ حادثہ ہے یا دہشت گردی کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
تنویر عالم اوڈو کے مطابق واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
دریں اثناء ایس پی جمشید کوارٹر محمد زبیر کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوع کا تفصیلی معائنہ کرکے اسے کلیئر کردیا۔
ایس پی جمشید کوارٹر کے مطابق جائے وقوع سے دھماکہ خیر مواد نہیں ملا اور نہ ہی دستی بم کے حملے کے کوئی شواہد سامنے آئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکی حمایت کے بغیر ایران پر حملے کا امکان، اسرائیل نے یکطرفہ کارروائی کا آپشن کھلا رکھا
05/November/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ایران کے لیے کندھے سے فائر ہونے والے فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا مبینہ عالمی نیٹ ورک بے نقاب
05/November/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
ایران نواز حوثی باغیوں کا ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ
05/November/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
ایران پر نئے حملے کے نتائج پہلے سے کہیں زیادہ سنگین ہوں گے، اسماعیل بقائی کی امریکہ اور اسرائیل کو تنبیہ
05/November/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
بلوچستان : ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و سازوسامان برآمد
04/November/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
مردان میں پولیس انسپکٹر پراسرار طور پر لاپتہ، گاڑی رنگ روڈ سے مل گئی، مبینہ اغوا کا خدشہ
04/November/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26436 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15670 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11975 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9337 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7587 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5580 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C