کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، مطلوب دہشت گرد خواجہ فیصل گرفتار
👁️ 52 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، مطلوب دہشت گرد خواجہ فیصل گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) کراچی میں سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کا مطلوب دہشتگرد گرفتار کر لیا۔ ملزم خواجہ فیصل اور اس کے ساتھی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام نے انٹیلی جنس بنیاد پر کراچی میں کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے مطلوب دہشتگرد خواجہ فیصل کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ و بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ ملزم خواجہ فیصل اور اس کے ساتھی پولیس کے اعلیٰ افسران کے قتل میں ملوث ہیں۔
ملزمان کے دیگر ساتھیوں میں عرفان سندھی، ذاکرحسین، آصف بڈھا، ابو عرفان اور یامین شامل ہیں۔
ملزم اور اس کے ساتھی ایس پی جیل امان اللہ نیازی اور ڈی ایس پی رحیم بنگش کے قتل کے مقدمے میں بھی نامزد ہیں۔
ملزمان پر ڈی ایس پی نواز رانجھا کو بھی قتل کرنے کا الزام ہے۔ ڈی ایس پی نواز رانجھا کے قتل کے الزام میں خواجہ فیصل کی ٹیم کے دو ساتھیوں کو سزائیں ہوچکی ہیں۔
ملزمان نے رسالہ تھانے کی حدود میں سیاسی مخالفت پر دو لڑکوں کو قتل کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C