کراچی میں فائرنگ سے نیوی اہلکار شہید
👁️ 63 بار دیکھا گیا
کراچی میں فائرنگ سے نیوی اہلکار شہید
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نیوی اہلکار کو شہید کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عبدالاشفاق کو گرین ٹاؤن میں تقریباً پونے چار بجے گھر پر نشانہ بنایا گیا۔
ایس ایس پی کورنگی علی رضا نے شہید کے اہلخانہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دو مسلح شخص گھر میں آئے اور عبدالاشفاق پر فائرنگ کردی۔
انہوں نے بتایا کہ شہید نیوی اہلکار کے پیٹ میں گولی لگی تاہم انہیں پی این ایس شفا منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی شہادت کی تصدیق کردی۔
اس ضمن میں ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ مشتبہ ملزمان گھر سے کچھ بھی ساتھ لے کر نہیں گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے گواہ نہیں ملے جو اس امر کی تصدیق کر سکیں کہ قاتلوں اور شہید کے مابین کوئی تلخ کلامی ہوئی ہو۔
پولیس کے مطابق وہ قتل کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات کررہے ہیں تاکہ قاتلوں کا سراغ لگایا جاسکے۔
علاوہ ازیں بتایا گیا کہ مقتول پی این ایس عظمت میں بطور ماسٹر چیف پیٹی افسر تعینات تھے۔
پولیس اور حساس اداروں نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو پرانی کشیدگی دوبارہ جنم لے سکتی ہے، امریکی صدر ٹرمپ
16/June/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
16/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر دنیا میں تشویش
16/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4557 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C