19/May/2020

کراچی: کورنگی میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی بینک ڈکیتی

👁️ 48 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کراچی: کورنگی میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی بینک ڈکیتی

کراچی: کورنگی میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی بینک ڈکیتی

کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں لاک ڈاون اور جگہ جگہ ناکوں کے باوجود ڈکیتیاں جاری ہیں، کورنگی میں نجی بینک میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی۔ ڈاکو ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 6 میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ پولیس کے مطابق 5 ملزمان نے واردات کی۔ ملزمان نجی بینک سے ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ایک ملزم نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا جبکہ 4 ملزمان نقاب لگا کر آئے تھے۔ تمام ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ابتدائی اطلاعات ہیں کہ ملزمان سی سی ٹی وی کیمروں کا ڈی وی آر بھی لے گئے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C