کرم: فرقہ ورانہ جھڑپوں میں 86 افراد ہلاک، 156 سے زائد افراد زخمی
👁️ 76 بار دیکھا گیا
کرم: فرقہ ورانہ جھڑپوں میں 86 افراد ہلاک، 156 سے زائد افراد زخمی
پشاور (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی او اے) خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قبائلی ضلع کرم میں فریقین نے سات روز کے لیے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔
ڈیلی اردو کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر چند روز قبل ہونے والے حملے کے 4 شدید زخمی مختلف اسپتالوں میں دم توڑ گئے۔ گزشتہ چار روز کے دوران بے امنی کے حالیہ واقعات میں اب تک 85 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اتوار کو ضلع کرم میں جاری کشیدہ صورتِ حال کا جائزہ لینے اور فریقین میں بات چیت کے لیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے تشکیل کردہ حکومتی وفد یا جرگہ ضلع کرم کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد پشاور پہنچ گیا ہے۔
وفد کے دورے کے بارے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہا کہ فریقین سات روزہ سیز فائر پر متفق ہوگئے ہیں اور ساتھ ہی فریقین نے یرغمال افراد کی واپسی اور میتوں کو حوالے کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومتی وفد نے دورے کے پہلے روز اہلِ تشیع کے اور دوسرے روز اہلِ سنت کے مشران سے ملاقاتیں کیں۔
ہفتے کو ضلع کرم میں امن و امان کی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے پاڑہ چنار آنے والے صوبائی حکام کے وفد کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ بھی ہوئی تھی البتہ اس واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔
قبل ازیں وفد کی سربراہی کرنے والے صوبائی وزیرِ قانون آفتاب عالم نے کہا ہے کہ ہماری ترجیح فریقین میں جنگ بندی کرانا ہے۔ ایک بار اس میں کامیابی مل جائے تو دیگر امور پر بھی زیرِ بحث لائے جائیں گے۔
تین روز سے پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے ضلعے کرم میں جاری فرقہ ورانہ جھڑپوں میں کم از کم 82 افراد ہلاک اور 156 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ سے بات کرتے ہوئے اتوار کو مقامی انتظامیہ کے عہدے داران نے نام نے ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی ہے کہ 21، 22 اور 23 نومبر کو قافلے پر حملے اور بعد ازاں ہونے والی مسلح جھڑپوں میں کم از کم 82 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ایک عہدے دار نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے میں 16 افراد سنی ہیں جب کہ 66 کا تعلق شیعہ کمیونٹی سے ہے۔
مقامی عہدے دار کے مطابق کرم میں موبائل نیٹ ورک معطل ہے جب کہ مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کی آمد و رفت بھی بند ہے۔
افغان سرحد سے ملحقہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع کرم 2018 میں صوبے میں ضم ہونے سے قبل فاٹا کہلانے والے وفاق کے زیرِ انتظام علاقوں میں شامل تھا۔
کرم میں بڑی تعداد میں شیعہ کمیونٹی آباد ہے۔ ماضی میں بھی یہاں فرقہ ورانہ جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔
پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو ماضی میں بھی کرم میں فرقہ ورانہ کشیدگی اور تصادم کے واقعات پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔
حالیہ جھڑپوں کا آغاز جمعرات کو پولیس کی حفاظت میں جانے والے شیعہ کمیونٹی کے ایک قافلے پر حملے کے بعد ہوا جس میں 43 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
ادھر جمعرات کو ہونے والے حملے کے اگلے روز لوئر کرم میں بگن کے علاقے پر مسلح افراد نے حملہ کردیا تھا جس میں مقامی ذرائع کے مطابق 400 سے زائد مکان اور دکانیں نذر آتش کردی گئیں۔
ہفتے کی شب تک جاری رہنے والی جھڑپوں میں 300 سے زائد خاندان علاقے سے نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق لوئرکرم بگن پر مسلح لشکر کشی کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بعد ازاں بگن پر حملے میں مبینہ طور پر لاپتا ہونے والے افراد کے معاملے پر پہنچنے والے قومی جرگے کو بھی مارٹر گولے سے حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس میں تین افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
حکام کے مطابق کرم میں موبائل نیٹ ورک معطل ہے اور مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کی آمد و رفت رکی ہوئی ہے۔
گزشتہ ماہ کرم میں ہونے والی فرقہ ورانہ جھڑپوں میں تین خواتین اور دو بچوں سمیت 16 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
اس سے قبل جولائی اور ستمبر میں ہونے والی کشیدگی کے دوران درجنوں ہلاکتوں کے بعد قبائلی جرگے نے جنگ بندی کرائی تھی۔
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران فرقہ ورانہ جھڑپوں کے نتیجے میں 79 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
کرم میں ہونے والے پرتشدد واقعات پر جمعے کو کراچی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لکی مروت: امن کمیٹی کے اجلاس پر کواڈ کاپٹر حملہ، 13 افراد زخمی
20/June/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
خلیجی ممالک پر حملوں کیلئے عراق میں ’خفیہ‘ ایرانی سیلز
20/June/2026 👁️ 186 بار دیکھا گیا
نائجر کے ہوائی اڈے پر دہشت گرد حملہ، 35 افراد ہلاک
20/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان میں 80 سے زائد اہداف پر حملے، حزب اللہ کے درجنوں ارکان ہلاک
20/June/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
امریکہ چھ ماہ میں یورپ میں اپنی افواج کی موجودگی کا جائزہ لے گا، پیٹ ہیگستھ
20/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی میں بی ایل اے کا ٹارگٹ حملہ، سی ٹی ڈی کا ڈی ایس پی ہلاک
20/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8842 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4586 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3291 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2110 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1909 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C