کرم میں ہلاکتوں کی تعداد 133 ہو گئی، صوبائی حکومت
👁️ 78 بار دیکھا گیا
کرم میں ہلاکتوں کی تعداد 133 ہو گئی، صوبائی حکومت
پشاور (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈوئچے ویلے) پاکستانی صوبے خیبر پختونخوا کی حکومت کے مطابق قبائلی ضلع کرم میں فرقہ وارانہ جھڑپوں میں ہلاک والوں کی تعداد اب بڑھ کر 133 ہو گئی ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے یہ بیان آج بروز پیر ایک ایسے موقع پر جاری کیا گیا، جب اس فساد زدہ علاقے میں قبائلی عمائدین قیام امن کے لیے مقامی سنی اور شیعہ مسلم برادریوں کے درمیان جنگ بندی کو یقینی بنانے میں ناکام رہے۔
پاکستان ایک سنی اکثریتی ملک ہے، لیکن صوبے خیبر پختونخوا میں افغانستان کے ساتھ سرحد کے قریب واقع ضلع کّرم میں شیعہ آبادی کی اکثریت ہے اور یہاں کے مقامی قبائل کئی دہائیوں سے فرقہ وارانہ تصادم کا شکار ہیں۔
پشاور میں صوبائی کابینہ کے ایک اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ 21 نومبر سے اب تک وقفے وقفے سے ہونے والی ان ہلاکت خیز جھڑپوں میں کم از کم ”133 قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور 177 افراد زخمی‘‘ ہوئے ہیں۔ اس بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے ایک قبائلی جرگہ یا عمائدین کی کونسل تشکیل دی گئی تھی، تاہم اس سلسلے میں تاحال کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہو سکی۔
بیان میں مزید کہا گیا، ”کرم میں مسلح گروپوں کی طرف سے قائم کردہ بنکروں کو ختم کر دیا جائے گا اور بھاری ہتھیاروں کو ضبط کر لیا جائے گا۔‘‘ تازہ ترین لڑائی 21 نومبر جمعرات کے دن اس وقت شروع ہوئی تھی، جب پولیس کی حفاظت میں سفر کرنے والے شیعہ مسلمانوں کے دو الگ الگ قافلوں پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا، جس میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
اس کے بعد سے کئی دنوں تک ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے جاری لڑائی نے علاقے کو مکمل طور پر بندش کا شکار کر دیا، مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کے بعد سے اہم سڑکیں بند اور موبائل فون سروسز بھی معطل ہیں۔ پارا چنار کے علاقے میں ایک دوا خانے کے مالک انفال حسین نے کہا، ”2024ء کرم کے لیے انتہائی مشکل رہا اور جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔‘‘
ان کا مزید کہنا تھا، ”میں یہ فارمیسی 11 سال سے چلا رہا ہوں، لیکن حالیہ جھڑپوں کے دوران شاہراہ کو اکتوبر سے عملی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے اشیائے خور و نوش اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ پارا چنار کے ہسپتالوں میں بہت سی بڑی بیماریوں کا علاج نہیں کیا جا سکتا، لیکن سڑکوں کی بندش کی وجہ سے وہ بھی بے بس ہیں۔‘‘
صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایک سینئیر سکیورٹی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر حال ہی میں اے ایف پی کو بتایا تھا کہ حکام قبائلی عمائدین کی مدد سے ”جنگ بندی کے حصول کے قریب ہیں۔‘‘ اس عہدیدار کے مطابق،” اس سے پہلے کے دو معاہدے لڑائی کو روکنے میں ناکام رہے تھے، اب صرف دو گاؤں ایسے ہیں، جہاں تاحال فائرنگ ہو رہی ہے۔‘‘
کرم ماضی میں وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں کا حصہ تھا، تاہم اسے دیگر فاٹا علاقوں کے ساتھ 2018ء میں صوبے خیبر پختونخوا میں ضم کر دیا گیا تھا۔ پولیس یہاں فرقہ وارانہ تشدد پر قابو پانے کے لیے ہمیشہ سے جدوجہد کرتی رہی ہے۔ پاکستان میں انسانی حقوق کے غیر سرکاری ادارے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ جولائی اور اکتوبر کے درمیان اس علاقے میں فرقہ وارانہ جھڑپوں میں 79 افراد مارے گئے تھے۔
کرم میں عام طور پر جھگڑے زمین کی ملکیت کے تنازعات سے شروع ہوتے ہیں اور بعد میں فرقہ وارانہ فسادات کا روپ دھار کر انسانی جانوں کے ضیاع اور امن امان میں خلل کا باعث بنتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لکی مروت: امن کمیٹی کے اجلاس پر کواڈ کاپٹر حملہ، 13 افراد زخمی
20/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
خلیجی ممالک پر حملوں کیلئے عراق میں ’خفیہ‘ ایرانی سیلز
20/June/2026 👁️ 184 بار دیکھا گیا
نائجر کے ہوائی اڈے پر دہشت گرد حملہ، 35 افراد ہلاک
20/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان میں 80 سے زائد اہداف پر حملے، حزب اللہ کے درجنوں ارکان ہلاک
20/June/2026 👁️ 192 بار دیکھا گیا
امریکہ چھ ماہ میں یورپ میں اپنی افواج کی موجودگی کا جائزہ لے گا، پیٹ ہیگستھ
20/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی میں بی ایل اے کا ٹارگٹ حملہ، سی ٹی ڈی کا ڈی ایس پی ہلاک
20/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8842 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4586 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3291 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2110 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1909 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C