کورونا وائرس: پاکستان میں 24 گھنٹوں میں 80 ہلاکتیں، 66 ہزار 457 متاثر
👁️ 96 بار دیکھا گیا
کورونا وائرس: پاکستان میں 24 گھنٹوں میں 80 ہلاکتیں، 66 ہزار 457 متاثر
اسلام آباد (ڈیلی اردو) ملک میں کورونا کورونا کیسز اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور ایک روز میں کورونا سے مزید 80 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جو کہ نیا ریکارڈ ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 12 ہزار 20 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح مجموعی طور پر پانچ لاکھ 32 ہزار 37 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کیسزاوراموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2 ہزار 429 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک میں کورونا کے مجموعی مصدقہ مریضوں کی تعداد 66 ہزار 457 ہوگئی ہے جن میں سے 24 ہزار 131 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے 24 ہزار 104، سندھ میں 26 ہزار 113، خیبرپختونخوا میں 9 ہزار 67، بلوچستان میں 4 ہزار 87 کیسز ، اسلام آباد میں کورونا کے 2 ہزار 192، گلگت بلتستان 660، آزاد کشمیرمیں 234 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث مزید 78 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جو کہ ملک میں ریکارڈ ہے۔ ملک میں اب تک کورونا وبا سے ایک ہزار 395 اموات ہو چکی ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں جہاں 445 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 427، پنجاب میں 439، اسلام آباد میں 23، گلگت بلتستان میں 9، بلوچستان میں 46 اور آزاد کشمیر میں 6 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
دنیا بھر میں اب تک 60 لاکھ 45 ہزار 328 سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے 3 لاکھ 67 ہزار 111 ہلاک جب کہ 26 لاکھ 71 ہزار 427 صحت یاب ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2085 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C